جالندھر میں منشیات کے اسمگلروں کی 1.34 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

0
0

جالندھر، 18 جولائی // منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، جالندھر کمشنریٹ پولیس نے منشیات کی رقم سے خریدی گئی تقریباً 1.34 کروڑ روپے کی جائیداد کو ضبط کرنا شروع کر دیا ہے۔
پولیس کمشنر سوپن شرما نے جمعرات کو کہا کہ کمشنریٹ پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کی سپلائی چین کو توڑنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ملزمان کے خلاف 27 اپریل 2024 کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان افراد سے 48.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ اب پولیس نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ پولیس نے 2890000 روپے کی گاڑیوں کے ساتھ 1.05 کروڑ روپے کی منشیات کی رقم اور ضبط کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پولس پالیسی اپنائی ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ یہ دوسروں کے لیے روک تھام کا کام کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا