ڈوڈہ کے بھاٹا دیسا جنگل میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

0
0

ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ، متعدد گرفتار
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بھاٹا دیسا جنگلی علاقے میں درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ولیج ڈیفنس گروپ(وی ڈی جی ) سے وابستہ اہلکاروں نے بھی ملی ٹینٹوں پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مزید کئی جنگلی اور اوپری پہاڑی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے بھاٹا دیسا جنگلی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے میں پانچ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ڈوڈہ کے اوپری پہاڑی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق درمیانی شب ڈوڈہ کے بھاٹا دیسا جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں اطراف دوبدو گولیوں کا تبادلہ کئی منٹوں تک جاری رہا۔
انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سیل کیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنگل میں ولیج ڈیفنس گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے بھی ملی ٹینٹوں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھوار اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر درمیانی شب گولیوں کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کے ارد گرد دائرہ تنگ کیا گیا ہے اور پورے جنگلاتی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔دوسری جانبڈوڈہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے جنگلات میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہنے کے بیچ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے 48گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے چھاپہ ماری کے دوران متعدد افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ذرائع نے مزید کہاکہ ڈوڈہ ، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کو کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں کہا کہ ڈوڈہ حملے کے بعد کئی مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بتادیں کہ جموں صوبے میں ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا