اسمارٹ سٹی کا آب نکاسی نظام

0
299

اب جب کہ ملک کے عام انتخابات کے پارلیمنٹ میں تیسری بار این ڈی اے نے کام کاج شروع کردیا ہے ۔اور پارلیمنٹ میں ان دنوں صدر کے خطاب پر چرچا چل رہی ہے۔خزب اختلاف اور خزب اقتدار آمنے سامنے ہیں اپوزیشن کی کی جانب سے نیٹ امتحان میں ہوئی دھاندلی کا مدعا گرما گرمی سے اٹھایا جارہا ہے ۔جبکہ انتناگ راجوری سے ممبر پارلیمنٹ میاں محمد الطاف نے جموں و کشمیر کے مجموعی مدعے اٹھائے ۔ان دنوںمانسون چل رہا ہے بارشیں شروع ہیںملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی بارشیں ہورہی ہیں ۔ جیسے ہی بارشیں شروع ہوتی ہیں عموما ملک کا خصوصا یوٹی جموں و کشمیر اور بلخصوص جموں کا آب نکاسی نظام کاپنی خستہ خالی کی وجہ سے چرمرانے لگتا ہے ۔ جموں و کشمیر کا ضلع جموں اب بھی گندگی کے ڈھیڑوں کو جھیل رہا ہے۔جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں کو صاف و شفاف اور سر سبز بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات بھی اٹھائے گئے لیکن پھر بھی جموں شہر ملک کے گندے شہروں میں شامل ابھی تک ہے جو جموں کی عوام کیلئے مایوسی کا سبب بناہے۔اس سلسلے میںجموں میونسپل کارپوریشن انفرادی اور مشینی قوت صفائی ستھرائی کے معاملے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے لیکن اس ادارے کو ابھی بہت سارے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جموں اسمارٹ سٹی کا کام کاج مکمل ہونے کو ہے لیکن جموں شہر کے راستوں کے کوڑے کے ڈھیر ، اب نکاسی کا نہ ہونا ، اوارہ کتوں کی بھرمار جیسے مدعے ابھی جوں کے توں ہیں۔اب نکاسی نظام کا نہ ہونا ہے زرا سی بارش ہونے پر جموں شہر کے اسمارٹ سٹی کی تمام تصویر الودہ کردیتا ہے۔شہر کے قرب و جواب والے علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر موجودہ جموں مونسپل کارپوریشن کے کام کاج پر سوال اٹھاتا ہے ہر ائے روز اخباروں کی زینت جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس تکمیل کی خبریں مل جاتی ہے لیکن جموں واسیوں کوچاہئے کم از کم اس صدی میں گندگی سے سفرائی ستھرائی تک کا سفر کرنے کا الیکشن کا مدعا بنانے میں اہم رو ل ادا کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا