ہاتھرس میں ستسنگ پروگرام میں بھگدڑ،60 کی موت، متعدد زخمی

0
148

مرمو ،مودی،کھڑگے-راہل-پرینکا ،اکھلیش ،یوگی نے ہاتھرس میں بھگدڑ کے واقعہ پر صدمہ کا اظہار کیا
یواین آئی

ہاتھرس/نئی دہلی؍؍؍؍ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے سکندارا مئو علاقے میں منگل کو ایک ستسنگ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 60 سے ز یادہ افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹرجنرل آف پولیس سمیت تمام اعلی افسران کو ہاتھرس جانے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی خود راحت و رسان کی پل پل کی جانکاری لے رہے ہیں۔
ادھرصدرجمہوریہ ہنددروپدی مرمو،نائب صدرہند جگدیپ دھنکڑ، وزیراعظم ہندنریندرمودی،اپوزیشن قائدین راہول گاندھی ، پرینکاگاندھی،کھڑگے،اکھلیش یادو ،مایاوتی ،اترپردیش کے وزیراعلیٰ سمیت کئی مرکزیوزرأ وسیاسی لیڈران نے اس سانحے پررنج والم کااِظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ یوگی نے حادثے کی جانچ کے لئے اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس آگرہ اور علی گڑھ کے ڈویڑنل کمشنر کی قیادت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی 24گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے حادثے میں مہلوکین کے اہل خانہ دو دو دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے کی مالی معاونت کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہاتھرس کے ڈی ایم آشیش کمار پٹیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ سکندراراؤ تحصیل مگل گڑھی نیشنل ہائی وے پر پھلرئی گاؤں میں آج ایک مذہبی انعقاد کے اختتام پر امس کے درمیان باہر نکلنے کی جلدی میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے ملی جانکاری کے مطابق 50 سے 60 لوگوں کی اس حادثے میں موت ہوگئی حالانکہ مہلوکین کی صحیح تعداد کی جانکاری بعد میں مل سکے گی۔ انہوں نے کہ اہ یہ ایک پرائیویٹ پروگرام تھا جس کی اجازت ایس ڈی ایم سے لی گئی تھی اور پروگرام کے پیش نظر سبھی ممکنہ انتظامات کئے گئے تھے۔اس سے پہلے ایٹہ کے سینئر ایس پی اور چیف میڈیکل افسر نے 27 مہلوکین کی لاشیں یہاں پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔ایٹہ کے سینئر ایس پی راجیش کمار سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پڑوسی ضلع ہاتھرس میں بھگوان شیو کے ستسنگ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد کی موت ہوئی ہے جن کی لاشیں یہاں میڈیکل کالج بھیج گئی ہیں۔ جن میں 24 خواتین دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ جن کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے زیادہ کی جانکاری انہیں نہیں ہے۔
اس درمیان یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر لکھنؤ سے کابینی وزیر لکشمی نارائن چودھری اور سندیپ سنگھ موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل میں مغل گڑھی نیشنل ہائی وے پر پھلرئی گاؤں میں آج مانو منگل ملن سدبھاونا سماگم سمیتی نامی ادارے نے ستسنگ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوئے تھے۔ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کئی زخمیوں کو ہاتھرس کیعلاوہ ایٹہ اور علی گڑھ ضلع میں شفت کیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک مذہبی پروگرام میں بھگدڑ میں کئی لوگوں کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔مسز مرمو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے اپنے کنبہ کے افراد کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں۔
اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران مچی بھگدڑ میں عقیدت مندوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملک ارجن کھڑگے ،سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے غم کا اظہار کیا ہے۔مودی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کی اور اہل خانہ کے تئیں تعزیت کااظہار اور زخمیوں کے جلد از جلد صحت یابی کی آروز کی۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اتر پردیش میں ہاتھرس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر دھنکھر نے منگل کو یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر میں صدمے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہوں۔
کانگریس کے سابق صدر و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دکھ کر اظہار کرتیہوئے ایکس پر لکھا’ اترپردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کید وران مچی بھگدڑ سے کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ سبھی مغموم اہل خانہ کو اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتیہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی توقع کرتا ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج اور متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرائیں۔ انڈیا کے سبھی کارکنوں سے اپیل ہے کہ راحت اور بچاؤ میں اپنا تعاون دیں۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فورا اچھی سے اچھی میڈیکل سہولیت فراہم کی جائے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایکس پر لکھا’ یوپی کے ضلع ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران مچی بھگدڑ میں کافی تعداد میں لوگوں کی ہوئی موت و متعدد زخمیوں اور آگرہ میں بھی بدھ/بھیم کتھا کید وران ایک شخص کا قتل کافی تکلیف دہ ہے۔ حکومت ان واقعات کی جانچ کر مناسب کاروائی اور متاثرہ کنبے کی مالی مددکرے۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا، ”اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ میں بھگدڑ سے کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ حادثے کے مناظر انتہائی دلخراش ہیں۔ ہم سوگوار کنبوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ حادثے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے بہت سے عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ تمام سوگوار کنبوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج اور متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کی جائے۔ انڈیا گروپ کے تمام کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ راحت اور بچاؤ میں اپنا تعاون فراہم کریں۔
مسز واڈرا نے کہا، "اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی موت اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔ بھگوان مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار کنبوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کرتی ہوں۔ میری ریاستی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کی مناسب امدادی رقم دے اور زخمیوں کے علاج کے انتظامات کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا