سرکرہ ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کو پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش

0
222

پنشنرز ویلفیئر فیڈ ریشن نے اُنکے مشن کو آگے لے جانے کا اعادہ کیا
غلام قادر بیدار
سرینگر ؍؍ جموں و کشمیر پنشنرز ویلفیئر فیڈ ریشن کی طرف سرینگر میں منعقد کی گئی خاص تقریب پر سرکردہ ٹریڈ یونین لیڈر آنجہانی سمپت پرکاش کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے ھمدردی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ سورگہ واسی۔ کی اتما کی شانتی کے لئے دعا مانگی گئی۔ فیڈریشن کے زعما نے اعادہ کیا کہ وہ پنشنروں اور سنیرسٹی زنزن کی فلاح و بہبود کے بارے میں سمپت پرکاش کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیشہ اپنے آپکو وقف رکھنے کا عہد دھرایا۔ انہوں نے ملازمین اور پنشنروں کے حقوق کیلئے سمپت پرکاش کی بے لوث اور مثالی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہویے کہا کہ آنجہانی نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں سیکیولر روایات اور کشمیریت کی جڑوں کو مظبوط سے مظبوط تر بنانے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے جموں و کشمیر میں ٹریڈ یونین تحریک چلانے کے لیے جو قربانیاں پیش کی ہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا۔
اس تقریب پر آنجہانی سمپت پرکاش کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر مشترکہ طور ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پنشنروں کی مانگوں کو فوری طور پورا کریں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پنشنروں کے ما ہانہ میڈیکل الائونس کو 300 روپیہ سے 1000 روپیہ تک بڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ پنشنروں کے حق میں18مہینوں کا واجب الادا مہنگائی الائونس کی رقم کو یکمشت واگزار کیا جایے جس کو کووڈوباہ کی وجہ سے التوا میں رکھا گیا تھا۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ نئی پنشن سکیم کو منسوخ کیا جائے کیونکہ اس میں متعدد خامیاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جمو و کشمیر کے تقریب 14لاکھ گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے بھر پور مواقعے فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو منشیات کی بدعت اسکے ی مضر اثرات سے سماج کو بچایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا