ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈِسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

اے آر ٹی او کو روڈ سیفٹی بیداری پروگرام منعقد کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو عملانے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل کے ساتھ ضلع میں روڈ سیفٹی اقدامات پر غور و خوض اور روڈ سیفٹی پلان پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ڈِسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں روڈ سیفٹی ایکشن پلان، روڈ سیفٹی ایکٹ، روڈ سائن بورڈوں اور ٹریفک کو پرسکون کرنے کے اَقدامات وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے روڈ سیفٹی کمیٹی کے گزشتہ میٹنگوں کے دوران مختلف محکموں کو تفویض کردہ کاموں کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔اُنہوں نے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لئے بین محکمہ جاتی کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا۔دورانِ میٹنگ افسران نے بلیک سپاٹس کو درست کرنے، کریش بیریئر ز لگانے اور روڈ سائن بورڈوں کی تنصیب کے حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں چیئر کوجانکاری دی۔دورانِ میٹنگ کمیٹی ممبران کی فعال شرکت کے نتیجے میں روڈ سیفٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلع بھر میں روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی تجویز کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنہوں نے ایم وِی ڈِی اور دیگر شراکت داروں کو ضلع بھر میں بڑے پیمانے پربیداری سرگرمیاں شروع کرنے اور سڑک کے کنارے تمام تجاوزات کو ہٹانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل ، اے ڈی سی وقار احمد گیری، ایس ای آر اینڈ بی سرکل کولگام، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، اے آر ٹی او، سی ای او، ای اوز اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا