ڈرائیونگ لائسنس میں جلدی کریں

0
94

محکمہ نقل حمل اور اُ س سے جڑے محکمہ جات کا کام کاج دن بدن تیزی سے بڑھتا جارہا ہے گھاڑیوں کی خرید و فروخت سے اس بات کا اندازہ لگانا آسان ہے کہ اس سیکٹر میں ترقی کس قدر تیزی سے ہورہی ہے ۔ لیکن اس سیکٹر میں سرکاری کام کا ج ہمیشہ سے داغدر رہا ہے ۔ چند روز قبل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی خدمت میں گاڑیوں کے بیڑے پر اپنی نگرانی کو بڑھائے تاکہ ان کے ذریعہ ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا جاسکے میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے کے آر ٹی سی کے پاس 1,055 گاڑیوں کابیڑا دستیاب ہے جس میں 517 بسیں اور 538 ٹرک کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کا زیادہ تر بیڑا نیا ہے جس میں 0-5 سال کی 758 گاڑیاں شامل ہیں۔ بسوں کے بیڑے نے 2023-24ء کے دوران 73.16 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی اور ٹرکوں کے ذریعے 117.40 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے جس سے کل آمدنی 190.57 کروڑ روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کے 164.81 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔کارپوریشن کے اثاثوں کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ اس کے پاس صوبہ کشمیر میں مختلف مقامات پر 308.20 کنال اورصوبہ جموںمیں 217.82 کنال اراضی ہے۔ اِس میں مزید کہا گیا کہ ان میں سے زیادہ تر زمین کے ٹکڑے دونوں شہروں سری نگر اور جموں میں اہم مقامات پر ہیں اور ایک بار بہتر طریقے سے تیار ہونے کے بعد اچھی آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جے کے ایس آرٹی کی جو سرکاری گھاڑیا ں چلتی یا نئی نئی گھاڑیا ں دور داز پونچھ وغیر جاتی ہیں اُن کے کرائے کو لیکر عوام میں شبہات پائی جارہی ہیں ۔ چیف سیکٹری نے اجلاس میں یہ بھی ہدایت جاری کی کہ لائسنس بنانے میں محکمہ عوام دوست بنے اور وضع کئے گئے آیام میں اس کو بنائیں اس سلسلے میں بھی عوام میں کئی طرح کے شبہات پائے جارہے جنکے ازالے کی جانب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا