بھاگوت نے عبدالحمید کی زندگی پرمبنی کتاب کا اجراء کیا

0
68

کہااپنی سرزمین و قدیم تہذیب کے لئے خون پسینہ بہانے والوں کا احترام کرنا چاہئے
یواین آئی

غازی پور؍؍راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو یہاں پرم ویر چکر اعزاز سے نوازے گئے شہید ویر عبدالحمید کی زندگی پر مبنی کتاب کا اجراء کیا۔ڈاکٹر بھاگوت نے ویر عبدالحمید کے گاؤں دھاموپور پہنچے جہاں انہوں نے مصنف ڈاکٹر رام چندرن نواسن کے ویر عبد الحمید کی زندگی سے وابستہ بات چیت پر مبنی کتاب کا اجراء کیا۔ یہ پروگرام ویر عبدالحمید کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سنگھ سربراہ نے شہید حمید اور ان کی بیوی رسولن بیوی کیمجسمے پر گلپوشی کر انہیں سلام کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کو یادو اور ان کی تقلید سے عظیم ہندوستان کی تعمیر ہوتا ہے اور اچھے ہندوستانی ہونے کا فخر حاصل ہوتا ہے۔ اپنی سرزمین و قدیم تہذیب کے لئے خون پسینہ بہانے والوں کا احترام کرنا چاہئے اور انہیں اپنا رہنما سمجھنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ ویر عبدالحمید کو بھارت اور پاکستان کے جنگ کے دوران ان کی جانبازی اور بہادری کے لئے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازہ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا