حضرت سورت شاہ اردو پرائمری اسکول اوسہ ….

0
178

مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام

لاتور(محمدمسلم کبیر) حکومت مہاراشٹر کی ایماء پر لاتور ضلع کے تمام اسکولس میں 2/ اکتوبر 2019 کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر صفائی، تمباکو اور اس سے بننے والی اشیاء سے اجتناب،پلاسٹک اشیاء سے نجات کے علاوہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں رائے دہی کے فیصدی میں اضافے کی خاطر گلی محلوں میں طلباء کی ریالیاں نکالی گئیں.عوام میں مثبت بیداری لانے کے لئے اوسہ ضلع لاتور کے حضرت سورت شاہ اردو پرائمری و ہائی اسکول میں بھی ان سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا. ہیڈ ماسٹر محمد شفیع الدین پٹیل نے تمباکو اور ای-سگریٹ سے انفرادی و اجتماعی طور پر اجتناب کرنے اور سماج کو بھی ان مضر اشیاء سے دور رکھنے کے لئے سامعین کو حلف دلایا. اس کے بعد اسکول کے میدان و اطراف کی صفائی کی گئی بعد اذاں پلاسٹک اشیاء کے استعمال سے اجتناب کرنے کے لئے طلباء و اساتذہ کو تاکید کی گئی.
اس موقع پر محترمہ ایم ایم شیخ باجی، محمدمسلم کبیر، شیخ محمد ذاکر ،سیدہ مہرالنساء باجی، ایم اے غنی سر، بدیع الدین پٹیل، شاذ قاضی، نجیب پٹیل، اور جیلانی قاضی نے ان تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا