BOX
ایسے طلبہ جودسویں اور بارہویں کے بعد ٹیکنکل کورس کرنا چاہتے ہیں اور ان کا تعلق متوسط خاندان سے ہے اور وہ ہنر مندی کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں۔ان کے فیصد نتائج اوسط ہیں۔محنت کرنے کا جذب ہ ان کے اندر موجود ہے۔آگے کی تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔عملی کام کو وہ زیادہ شوق سے اور بہت پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ جلد روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آئی ٹی آئی ایک اچھا متبادل ہے۔ آئی ٹی آئی(ITI کورسیس مکمل کرنے کے بعد طلبہ کم عمری میں ہی سرکاری، نیم سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں میںملازمت حاصل کر کے اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
مومن فیاض احمد غلام مصطفی
صمدیہ ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی ایجوکیشنل و کرئیر کونسلر
آئی ٹی آئی(ITI) کیا ہے؟ آئی ٹی آئی کے متعلق آپ نے ضرور سنا ہوگا۔ اس کو کرنے کے لیے کیا کیا ضروری ہے۔ اس کا مکمل نامINDUSTRIAL TRAINING ISNTITUTE ہے۔یعنی کسی بھی انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے امیدوار کو ٹریننگ دی جاتی ہے یعنی آپ کو انڈسٹریل کے کام کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔
کون سے طلبہ آئی ٹی آئی کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں؟ایسے طلبہ جودسویں اور بارہویں کے بعد ٹیکنکل کورس کرنا چاہتے ہیں اور ان کا تعلق متوسط خاندان سے ہے اور وہ ہنر مندی کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں۔ان کے فیصد نتائج اوسط ہیں۔محنت کرنے کا جذب ہ ان کے اندر موجود ہے۔آگے کی تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔عملی کام کو وہ زیادہ شوق سے اور بہت پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ جلد روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آئی ٹی آئی ایک اچھا متبادل ہے۔اس میں بہت سے ٹریڈ ہیں اپنی لگن، دلچسپی ،شوق،محنت کا خیال رکھتے ہوے مناسب ٹریڈ کا انتخاب کریں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ٹریڈ کے ٹیرینڈ میں بھی تبدیلی متوقع ہوتی ہے۔
اگر آپ آئی ٹی آئی کرنا چاہتے ہیں تو کون کون سی باتوں کو دھیان میں رکھنا چاہیے؟ کون سی ٹریڈ کی مانگ زیادہ ہے؟کس ٹریڈ کا ڈپلومہ کرناچاہیے؟کون سا ٹریڈ آپ کے لیے فائدے مند ہوگا۔ اس سے متعلق کچھ باتیں آپ کو بتائی جائے گی۔بہت سے طلبہ دسویں اور بارہویں کامیاب ہونے کے بعد آئی ٹی آئی کرنا چاہتے ہیں اور کسی وجہ سے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے مناسب ٹریڈ کا انتخاب کرنے میں دشواری پیش آتی ہے ۔اس لیے صحیح وقت پر صحیح ٹریڈ کا انتخاب کریں۔جس ٹریڈ کے بارے میں آپ کی دلیچسپی سب سے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں اس کی کتنی مانگ ہے اسے کے مطابق ہی ٹریڈ کا انتخاب کریں۔
دسویں کے بعد آئی ٹی آئی(ITI) میں بے شمار کورسیس اور ان کی شاخیں ہوتی ہیں جن کی مدت چھ ماہ سے لے کر دو سال تک ہوتی ہے طلبہ اپنی پسند خواہش اور ضرورت کے لحاظ سے کسی بھی کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کورس کی تکمیل کے بعد جلد روزگار سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ آئی ٹی آئی(ITI) سے متعلق کورسیس کی ایک خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ طلبہ کم عمری میں ہی سرکاری، نیم سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں میںملازمت حاصل کر کے اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے قابل ہو جاتا ہے۔ آئی ٹی آئی(ITI) میں پلسمنٹ کے لیے کافی کمپنیاں آتی ہیں اور انہیں دس سے پندرہ ہزار کی ماہانہ سیلری والے اچھے تربیت یافتہ اور محنتی نوجوان پروفیشنل بہ آسانی مل جاتے ہیں۔آئی ٹی آئی کرنے کے بعد اگر آپ اپنی ڈگری بڑھانا چاہتے ہیں تو ڈپلومہ کے دوسرے سال میں آپ کو داخلہ مل سکتا ہے۔اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ جہاں آپ کو ڈپلومہ تین سال کا ہوگا وہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا اور صرف چار سال میں دو ڈگری مکمل ہو جائے گی جو کہ چار سال میں مناسب متبادل ہو گا۔آئی ٹی آئی کے بہت سے ٹریڈ کی مانگ زیادہ ہے ۔ اور وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ۔اس کے کچھ مشہور ٹریڈس مندرجہ ذیل ہے
آئی ٹی آئی کے وہ ٹریڈس جن کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جسے کرنے کے بعد روزگار آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
فٹر (FITTER): یہ آئی ٹی آئی کا بہت ہی پاپولر ڈپلومہ کورس ہے۔ اگر آپ فٹر سے آئی ٹی آئی کرتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا ہوتا ہے ؟ اس کے اندر فٹنگ سے متلق تمام کا م کرنا ہوتا ہے جیسے کے پائپ فٹنگ ، لائٹ فٹنگ وغیرہ اس طرح کا فٹر کا کوئی بھی کام اس ٹریڈ میں ہوتا ہے۔اس قسم کے کاموں کی ضرورت ہر بڑی کمپنیوں میں ہوتی ہے اور بڑی بڑی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع بہت زیادہ ہوتے ہیں اور بڑی تعدا د میں جاب نکلتے رہتے ہیں۔آپ جیسے ہی آئی ٹی آئی فٹر سے مکمل کرتے ہیںتوآپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں ہے ا ٓپ کو صرف درخواست کرنا ہے آپ کو آئی ٹی آئی سینٹر سے ہی منتخب کر لیا جاتا ہے۔ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی فٹر کی بہت زیادہ مانگ ہے۔جیسے ہی آپ کا آئی ٹی آئی مکمل ہوتا ہے اس کے بعد آپ کو تجربہ حاصل ہوتا ہے آپ کو بے کار نہیں بیٹھنا ہوتا ہے ابتدائی دور میں ہی آپ کو دس سے پندرہ ہزار کی جاب مل جاتی ہے ۔یہ فیلڈ بہتر ہے اور اس کی مانگ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
سروئیر Surveour :۔ اس کورس کے ذریعے سبھی روڈ بنانے والی کمپنیاں چوبیس گھنٹے روزگار فراہم کرتی ہے آج کی تاریخ میں سروئیر کی بہت مانگ ہے جو بھی بلڈنگیں بنتی ہیں اس کی hight وغیرہ maintain کرنے یا ان ساری چیزوں کا لیکھا جوکھا اس میں شامل ہے۔ سب کام سروئیر کے پاس ہوتا ہے۔اس قسم کے ہر کام سروئیر کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔اگر سروئیر سے آئی ٹی آئی کرتے ہیں تو اپنے گھر پر بھی رہ کر بھی آس پاس کے ضلع میں کام کر سکتے ہیں۔ آس پاس کے مارکیٹ میں ،اطراف میں جو سڑکیں بن رہی ہیں ،کسی بھی کمپنی میں درخواست دیں گے تو فوراً روزگار حاصل ہو سکتا ہے وہ بھی ایک اچھی تنخوا ہ کے ساتھ کیونکہ ہر کمپنیوں کو آج کے وقت میں بڑی تعداد میں سروئیر کی ضرورت ہے۔
Architectural Assistant : اس میں بلڈنگ وغیرہ کی ڈیزائنگ کرنا ہوتی ہے، گھروں کے ڈیزائنگ کرنا ہو تا ہے۔ گائوں میں بھی اگر کوئی اچھا مکان بنوا رہا ہے تو وہ آرکیٹیکچراس کی ذیزائن کر وارہے ہیں۔ یعنی گائوں سے لیکر شہر تک اب ا س کی مانگ ہے۔آج کل بہت سے لوگ ایک آفس کھول کر بیٹھ گئے ہیں ان کے پا س کام بہت زیادہ ہے وقت نہیں ہے اگر آپ کو نارمل گھر کا ذیزائن کروانا ہے تو ان کے پاس اپائنمنٹ لینا پڑتا ہے۔ اتنی زبردست اس کی ڈیمانڈ چل رہی ہے۔ جن لوگ نے آئی ٹی آئی اس سے کیا ہے ان کے پاس بہت کام ہے اور مستقل طور پر اس کی مانگ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
ٖFabrication ( Fitting & Welding) : فیبریکشن یعنی فٹنگ اور ویلڈنگ اس کا ڈیمانڈ ہمیشہ سے رہا ہے اور آگے بھی رہے کا۔یہ بھی کبھی نہ ختم ہونے والے ہے ہمار ا ملک ہو یا فورین کنڑی ہر جگہ ہر وقت فیبریکیشن کے لیے دروازہ کھلا ہے۔طرح طرح کے گرل ،ریلے،مختلف اقسام کے دروازے بنانے کی جتنی بھی فیکٹریاں ہیں سب فیبریکیشن ڈیزائن پر منحصر ہے اس میں دیواروں میں ڈیزائن کا کام فیریکیشن میں ہی ہوتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک میں اس کی زبردست مانگ ہے۔ اس کو کرنے کے بعد خود کا بزنس بھی کر سکتے ہیں اور چاہے تو جاب بھی کر سکتے ہیں۔آپ apprenticip ضرور کریں لیکن صرف رسمی طور پر نہیں بلکہ کچھ حاصل کرنے کی نیت سے کریں جیسے ہی آپ کا آئی ٹی آئی مکمل ہوتا ہے بہت سی کمپنیاں آپ کو ہائر کرتی ہے جس سے آپ کی پریکٹس بھی ہو گی اور آپ کو پاکٹ منی بھی ملے گا۔ لیکن آپ صرف کمپینیوں کے بھروسے نہیں رہے بلکہ آپ بھی خود سے کمپنیوں میں درخواست دیں۔ کچھ لوگ ایسا بھی کرتے ہیں کہ صرف سرکاری فرمس میں ہی درخواست دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ سرکاری نوکری ملے گی تو کام کریںگے ورنہ نہیں۔ ایسے لوگ نا تو سرکاری نوکری کر پاتے ہیں اور نہ ہی پرائیویٹ کمپنی میں جاب کر پاتے ہیں۔پرائیویٹ جاب میں بھی آپ کے تجربے کے ساتھ ساتھ تنخواہ میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
الیکٹریشین:اس ٹریڈکی بھی بہت مانگ ہے۔پہلے ہی رائونڈ میں یہ ٹریڈ فل ہوجا تا ہے جس سے اس ٹریڈ کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔یہ ایک ایسا ٹریڈ ہے جس میں روزگار کے بہت سے مواقع ہیں۔ایسا کہا جاتا ہے کہ آپ نے الیکٹریکل کا کورس کیا ہے تو آپ بے کار نہیں بیٹھیں گے۔آسانی سے روز گار حاصل کر سکتے ہیں۔اس کا وقفہ بھی دو سال کا ہے۔ این سی وی ٹی سرٹیفیکٹ چار سیمسٹر پر مشتمل ہے۔جب کہ ایس سی وی ٹی دو سال پر مشتمل ہے۔سرکاری آئی ٹی آئی ادارے میں داخلہ فیس کم ہوتی ہے۔پرائیویٹ اداروں میں فیس زیادہ ہوتی ہے۔ اگر apprenticeship کی بات کریں تو بی ۔ایچ ۔ای ۔ایل، انڈین ریلوے، انڈین آئیل، ایچ اے سی ،گودریج کے علاوہ اور بھی بہت سے ڈپارٹمنٹ ہیں جہاں پر بہت سے مواقع ہیں ۔ابتدائی تنخواہ دس سے بارہ ہزار ہوتی ہے۔اس ٹریڈ میں وائرنگ،(رہائشی، کمرشیل، انڈسٹریل)،لائٹنگ انسٹالیشن، آئوٹ ڈور لائنٹگ، پاور جنریشن، ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن سسٹم کے ساتھ ارتھنگ ،کیپیسیٹر، الیکٹریکل سرکٹ، بیڑیس، ورکنگ سروس، ریئیر آپ الیکٹرکل موٹر، پنکھا،پمپ، ای۔سی فریج وغیرہ کے متعلق معلومات دی جاتی ہے۔اس میں پریکٹکل اور تھیوری دونوں سکھایا جاتا ہے۔کوئی بھی کمپنی بغیر الیکٹریکل کے نہیں چلتی۔ہر جگہ الیکٹریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ پرائیویٹ اداروں میں لائن مین، وائرمین،الیکٹریکل سپر وائزر،الیکٹریکل کنڑاکٹر، مینٹینینس الیکٹریشین،اکسپرٹ ریوائنڈر جیسے کام ہمیشہ نکلتے رہتے ہیں۔اگر آپ نوکری نہیں کرنا چاہتے ہیں تو خود کا روزگار شروع کر سکتے ہیں۔کسی ہوٹل ،آفس، کمپنی میں کنڑاکٹ لے سکتے ہیں اپنی خود کی دوکان کھول سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر باہر ممالک میں جانا چاہتے ہیں بالخصوص دبئی میں الیکٹریکل کی بہت مانگ ہے۔
COPA : اس کامکمل نام Computer Operator Programming Assistant ہے۔ موجودہ دور کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا ہے۔کمپیوٹر کا شعبہ بہت وسیع ہے۔جتنی زیادہ معلومات حاصل کریں گے اتنا ہے کارآمد رہے گا نہ صرف طلبہ کے لیے بلکہ ہر ایک کو کمپیوٹر کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔ آج کوئی بھی کام کمپیوٹر کے بغیر انجام نہیں دیا جا سکتا ہے۔ اس کورس میں کمپیوٹر کے متعلق معلومات دی جاتی ہے جیسے کمپیوٹر کی بنیادی باتیں، ڈاٹا انٹری ،بنیادی ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر،گرافک ڈیزائننگ کی پیشکش، پروگرامنگ لنگویجیس، ایم ایس آفس،ٹیلی کا استعمال،،فوکس پرو کا استعمال،نیٹ ورکنگ کی بنیادی باتیں،انٹرنیٹ برائوزر اور ای میل، ملٹی میڈیا، بزنیس سسٹم، پی سی مائکرو کمپیوٹر اور مینٹیننس ٹیکنکس، ڈیولپمینٹ آف سافٹ اسکیل، کمپیوٹر کو کس طرح سے مینٹینس کیا جائے؟ آئی ٹی ایکٹ کے متعلق جانکاری،ورک کلچرل،شخصیت کا ارتقائ، کمیونیکیشن اسکیل وغیرہ۔ ان سب باتوں کے تعلق سے معلومات دی جاتی ہے۔اس میںتھیوری اور پرییکٹیکل دونوں ہوتا ہے۔اگر آپ ایم ایس آفس میں ایکسل، پاورپوائینٹ ، ورڈ اس کی کوڈنگ ،ڈی کوڈنگ ا س کے بہت سے ٹول وغیرہ پر خصوصی توجہ دیں اسی طرح اس کے کسی بھی ایک حصے کو بہت اچھے سے سیکھ لیتے ہیں تو یہ آپ کو سرکاری و نیم سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ جاب میں بھی بہت کام آئے گا۔اس طرح سے یہ آپ لوگوں کے لیے روزگار کا ایک اچھا متبادل بھی ہو سکتا ہے۔ ایک سال کی ٹریننگ میں بہت کچھ سکھایا جاتا ہے۔ایک سال مکمل کرنے کے بعد ایک اچھے ٹیکنیشین بن سکتے ہیں کورس مکمل کرنے کے بعدآپ لوگوں کے پاس ایک اچھا کرئیر ہوگا۔ مختلف قسم کے روزگار فراہم کرنے والے ادارے جیسے نوکری ڈاٹ کام،جاب الرٹ،ایمپلائمنٹ ایکسچنج میں اپنا نام ضرور درج کرائیں۔جس سے آپ کو روزگار کے تعلق سے میسج آتے رہیں گے۔اس کے علاوہ پرائیویٹ ادارے میں روزگار کے یہ بھی متبادل ہو سکتے ہیں۔اس شعبے میں آپ کیا کیا کرسکتے ہیں مختصراً اس کی معلومات دی جا رہی ہے ۔
1) Assistant programmer in Soft ware Development. 2) Faculty member or Lab. Assitant in Computer Institute or School. 3) Computer Opertator in Industry Offices etc. 4) Inter net operator in Cyber Cafe.
5) Assist to Service Engineer. 6) Sales person in Hardware & Soft ware firms. 7) DTP Operator.
8) MNCS 9) BPOS
ایم این سی ایس کمپنی بھی بہت سے روزگار فراہم کررہی ہے۔ڈی۔ٹی ۔پی یہ آج کل بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔اس میں بھی کرئیر بنا سکتے ہیں۔انجینئر کو اسسٹ کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر ٹیچر کی نوکر ی بھی کر سکتے ہیں۔یعنی COPA کرنے کے بعد آپ کو پریکٹیکل نالج لے کر ا س کے کسی بھی ایک حصے میں ماہر ہو کر روزگار کے بہت زیادہ موقع ملیں گے۔ آئی ٹی آئی کرنے کے بعد اگر آپ اپنی ڈگری بڑھانا چاہتے ہیں تو ڈپلومہ کے دوسرے سال میں آپ کو داخلہ مل سکتا ہے۔اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ جہاں آپ کو ڈپلومہ تین سال کا ہوگا وہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا اور صرف چار سال میں دو ڈگری مکمل ہو جائے گی جو کہ چار سال میں مناسب متبادل ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنی تعلیی لیاقت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو فاصلاتی طرز تعلیم کے ذریعے اپنی ڈگری آگے بڑھ سکتے ہیں۔جس سے آپ کو سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ روز گار کے مواقع بھی زیادہ ہو جائیںگے۔آئی ٹی آئی کے بہت سے ٹریڈس کی جاب نکلتے رہتی ہے۔سرکاری نوکری کے لیے بہت سے مقابلہ جاتی امتحانات بھی ہوتے ہیں ایسے امتحانات میں شریک ہو کر روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کے ادارے میں بھی بہت سی کمپنیاں آتی ہے جو آپ کی لیاقت کے حساب سے آپ کو Hire کرتی ہے یہ لوگ کمیشن کی بنیاد پر جاب دیتے ہیں۔ ریلوے میں بے شمار روزگار کے مواقع نکلتے رہتے ہیں۔ اگر آپ جاب نہیں کرنا چاہتے ہیں اور خود کا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی COPA یعنی کمپیوٹر آپریٹر پروگرامنگ اسسیٹنٹ کے ذریعے خود روزگار اس طرح سے شروع کرسکتے ہیں۔
1) Startting a Computer Institue. 2) Cyber cafe & DTP Center. 3) Startting a computer consuumble Shop. 4) Take up data processing Job.
خود کا کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ شروع کر سکتے ہیں۔ سائبر سینر اور ڈی ٹی پی سینٹر شروع کر سکتے ہیں۔ آن لائن جاب کر سکتے ہیں۔کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کو بیٹھنا نہیں ہیں اگر آپ کے اندر اس شعبے میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے جب ہی آگے شاندار کرئیر بنا سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ کورس کر لیتے ہیں اور ایسے ہی بیٹھے رہتے ہیں ۔بہت سارے متبادل آپ کو بتائیں گئے ہیں کوشش کریں اور اپنے مستقبل کو شاندار اور تابناک بنائیں۔
داخلے کے لیے درخواست کیسے کریں؟درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔جس کے لیے ویب سائٹ http://admission.dvet.gov.in کا استعمال کریں۔
[email protected]