اے آر ٹی او پونچھ کاکا دورہ منڈی ،ڈرائیوروں کے لئے سخت ہدایات

0
0

ٹیکسی یونین منڈی کے ساتھ ہنگامی میٹنگ ،اہم امور پہ تبادلہ خیال
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں آج اچانک اے ار، ٹی، او نے دورہ کیا۔ گزشتہ دنوں ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایاوصولنے کی شکایت پر اے آر ٹی او نے جائیزہ لیا۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو سخت ھدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ڈرائیور اگر زائد کرایالیتاہے۔اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس کی گاڑی کو ضبط کرلیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں اے آر ٹی او دفتر سے کرایا کے حکم نے کے حوالے سے بتایاکہ اس حکم نامے کے بعد سومو ڈرائیوروں نے گاڑیاں کھڑی کردی تھیں۔ جس کے بعد عوام کی رضامندی سے جو کرایالیاجارہاہے اسی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
اس دوران انہوں نے ڈرائیوروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کہاکہ پرائیویٹ گاڑیوں والے کوئی بھی غیر قانونی سواریوں کو ایک سے دوسری جگہ لانے لیجانے کو ترک کرے ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرائیویٹ گاڑیوں کو چلانا ہے تو ان کے پرمٹ بنائیں اس کے بعد یہ گاڑیوں کو چلائیں اور سواریاں بھریں بغیر پرمٹ کے جو گاڑیاں سواری بھرتی ہیں اگر انہیں اگر ان میں یہ کام بند نہ کیا تو وہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا جائے گا ۔
وہیں پر یہ اے آر ٹی او پونچھ نے منڈی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی جس میں ٹیکسی یونین کے صدر ماشو کمیت اور دیگر ڈرائیوروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اس دوران ڈرائیوروں پہ خدشات کو بھی دور کیا گیا اور ڈرائیوروں کی جانب سے اٹھائی گئی سوالات کے جوابات بھی دیے گئے ۔اس دوران معشوق احمد نے کہا کہ اس وقت سڑکوں کی حالت ناگفتہ بھی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو اپنے کاغذات اور گاڑیوں کی قسطیں بھرنا بھی مشکل ہو چکی ہیں لہٰذا کرایا میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے ۔اس دوران اے آر ٹی او پنچ نے ڈرائیوروں کو یقین دلایا کہ ان کا ان کے مناسب اور جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن جو ڈرائیور من مانی کرے گا اور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ کرایہ بھی لوگوں سے زیادہ وصول کرے گا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا