مدھوبنی میں زیر تعمیر پل کا ایک حصہ ڈھلائی کے فوراً بعد شدید بارش کی وجہ سے گر گیا

0
74

مدھوبنی، // بہار کے مدھوبنی ضلع کے بھیجا تھانہ علاقہ کے مدھے پور بلاک میں بھوتاہی ندی پر زیر تعمیر پل کا ایک حصہ ڈھلائی کے فوراً بعد شدید بارش کی وجہ سے گر گیا۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ بھوتہی ندی پر یہ پل 2021 سے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دو روز قبل ہی پل کے گارڈر کی ڈھلائی ہوئی تھی کہ اچانک شدید بارش کے بعد بھوتہی ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔ جس کے باعث شٹرنگ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی اور پل کا گرڈر بھی گر گیا۔
قابل ذکر ہے کہ مدھوبنی کو سپول ضلع سے جوڑنے کے لیے 75 میٹر لمبا پل بنایا جا رہا تھا۔ یہ پل پردھان منتری گرامین سڑک نرمان یوجنا کے تحت تعمیر کیا جا رہا تھا اور اس کی دیکھ بھال حکومت بہار کے دیہی امور کے محکمے کے ذریعے کی جا رہی تھی۔
دریں اثنا، اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بہار میں گزشتہ چند دنوں میں یکے بعد دیگرے پلوں کے گرنے پر نتیش کمار حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹرنتیش کمار کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت میں بدعنوانی عروج پر ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں تمام تعمیراتی کام کاج میں خراب میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا