مودی 8 جولائی کو روس اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

0
89

نئی دہلی، //وزیر اعظم نریندر مودی 8 سے 10 جولائی کے درمیان روس اور آسٹریا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسٹر مودی 8 اور 9 جولائی کو ماسکو میں ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ 23 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

مسٹر مودی 9 جولائی اور 10 جولائی کو آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں ہوں گے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ محترمہ اندرا گاندھی آخری ہندوستانی وزیر اعظم تھیں جنہوں نے سال 1983 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک اس وقت اپنے دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

آسٹریا ہندوستان میں اسٹارٹ اپ، ہائی ٹیک اور تعلیم کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تحقیق اور ترقی پر زور دینے کے ساتھ، آسٹریا نے جدید مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا