راہل گاندھی کا مائیک بند کرنا ایک سنگین معاملہ ہے

0
74

چنڈی گڑھ، // ہریانہ راج بھون کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ستیش مہرا نے آج کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کرنا ایک سنگین معاملہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز نیٹ پیپر معاملے میں دھاندلی پر بحث شروع کی تو ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا یہ کہنا کافی مضحکہ خیز ہے کہ ان کے پاس مائیک کا بٹن نہیں ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ اگر لوک سبھا اسپیکر کے پاس بٹن نہیں ہے تو کس کے پاس ہے؟ آج پیپر لیک کا مسئلہ ملک کے ہر بچوں کی زبان پر ہے کیونکہ یہ معاملہ اس نوجوان نسل کے مستقبل کامعاملہ ہے۔ مسٹر گاندھی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے، لیکن ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بھی دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے نہ صرف اس کا ذکر کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ پیپر لیک کے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کروائی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث اس لیے ضروری ہے کیونکہ موجودہ قیادت کی حکومت کے گزشتہ پانچ سالوں میں 65 پیپر لیک ہو چکے ہیں، جب کہ گزشتہ 10 سال میں 70 بھرتیوں اور داخلہ امتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا