شری امر ناتھ یاترا: بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر نائب تحصلیدار پہلگام معطل

0
296

سری نگر، //) ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر نائب تحصلیدار پہلگام کو معطل کر دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘اویس امیر نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے اور جاری شری امرناتھ جی یاترا 2024 کو سبو تاژ کرنے پر معطل کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘دریں اثنا سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ نائب تحصلیدار کی عدم تعمیل کے معاملے کی انکوائری کریں گے اور معطلی کی مدت کے دوران معطل شدہ افسر اپنے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے’۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننون پہلگام بیس کیمپ سے یاتریوں کے 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کی طرف پیدل سفر کرنے اختیار کرنے سے یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا