عالمی بینک کم کاربن توانائی کی ترقی کے لیے 1.5 ارب ڈالر دے گا

0
194

نئی دہلی، // عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کم کاربن توانائی کی ترقی کو تیز کرنے میں ہندوستان کی مدد کے لیے دوسرے مرحلے میں 1.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کو منظوری دی ہے۔
عالمی بینک نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم سبز ہائیڈروجن کے لیے ایک متحرک مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دینے، قابل تجدید توانائی کو بڑھانے اور کم کاربن توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے مالیات کی ترغیب دینے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور توقع ہے کہ معیشت تیزی سے پھیلے گی۔ اقتصادی ترقی کو اخراج کی نمو سے الگ کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کو بڑھانے کی ضرورت ہوگی، خاص طور پر صنعتی شعبوں میں۔ اس کے لیے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور کھپت کی توسیع کے ساتھ ساتھ کم کاربن سرمایہ کاری کے لیے فنڈ جمع کرنے کو فروغ دینے کے لئے موسمیاتی فنانس کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہوگی۔
ورلڈ بینک نے کہا کہ کم کاربن انرجی پروگرامیٹک ڈیولپمنٹ پالیسی آپریشن کے اس دوسرے مرحلے میں گرین ہائیڈروجن اور الیکٹرولائزرز کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اصلاحات کی حمایت کرے گا، جو کہ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے ضروری ٹیکنالوجی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قابل تجدید توانائی کی رسائی کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کی بھی حمایت کرتا ہے۔
جون 2023 میں، ورلڈ بینک نے 1.5 ارب ڈالر کی پہلی کم کاربن انرجی پروگرامیٹک ڈیولپمنٹ پالیسی آپریشن کی منظوری دی تھی جس نے گرین ہائیڈروجن پروجیکٹس میں قابل تجدید توانائی کے لیے ٹرانسمیشن چارجز کی چھوٹ کی حمایت کی، سالانہ 50 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ٹینڈرز جاری کرنے کے لیے ایک واضح راستہ جاری کیا اور ایک قومی کاربن کریڈٹ مارکیٹ کے لیے ایک قانونی فریم ورک بنایا۔
ہندوستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر آگسٹ ٹینو کومے نے کہا، ’’ورلڈ بینک کو ہندوستان کی کم کاربن کی ترقی کی حکمت عملی کی حمایت جاری رکھنے کی خوشی ہے، جو کہ نجی شعبے میں صاف توانائی کی ملازمتیں پیدا کرتے ہوئے ملک کے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ درحقیقت پہلے اور دوسرے دونوں مراحل میں گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں مالی سال25/26 سے ہر سال کم از کم 450000 ٹن گرین ہائیڈروجن اور 1500 میگاواٹ الیکٹرولائزرز کی پیداوار متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور سالانہ پانچ کروڑ ٹن اخراج کو کم کرنے میں بھی نمایاں مدد کرے گا۔ یہ آپریشن قومی کاربن کریڈٹ مارکیٹ کو مزید ترقی دینے کے اقدامات کی بھی حمایت کرے گا۔
انہوں نے کہا، "ہندوستان نے سبز ہائیڈروجن کے لیے ایک مقامی مارکیٹ تیار کرنے کے لیے جرات مندانہ کارروائی کی ہے، جو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی ترغیبی اسکیم کے تحت پہلے ٹینڈرز نے نجی شعبے کی نمایاں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔”
اس آپریشن کے لیے ٹیم لیڈر اورلین کروز، ژیاؤڈونگ وانگ اور سربھی گوئل نے کہا، "یہ مہم گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔ یہ اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے اہداف کو حاصل کرنے کے کے لئے ہندوستان کے سفر میں مدد کرے گی۔ یہ آپریشن حکومت ہند کی انرجی سیکوریٹی اور بینک کی ہائیڈروجن فار ڈیولپمنٹ (ایچ4ڈی) شراکت داری سے ہم آہنگ ہے۔
آپریشن کے لیے فنانسنگ میں انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹریکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آرڈی) سے 1.46 ارب ڈالر کا قرض اور بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن سے 3.15 کروڑ ڈالر کا قرض شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا