راج ناتھ سنگھ کالداخ میں پانچ فوجیوں کی موت پراظہار تعزیت

0
172

نئی دہلی، ْْوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں فوجی مشقوں کے دوران پانچ فوجیوں کی موت پر گہرے رنج و غمکا اظہار کیا ہے۔

یہ فوجی لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں ندی میں ٹینک کو عبور کرنے کی مشق کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

مسٹر سنگھ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا- "لداخ میں ندی کے پار ٹینک لے جانے کی مشق کے دوران ایک افسوسناک واقعہ میں ہماری فوج کے پانچ بہادر سپاہیوں کی موت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم قوم کے لیے اپنے بہادر سپاہیوں کی غیر معمولی خدمات کو کبھی نہیں فراموش نہیں کریں گے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔“

دفاعی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ندی میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ کے باعث پیش آیا۔

فوج نے کہا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب ٹینک پر سوار فوجی مشق کے بعد دریائے شیوک سے ٹینک کو باہر لے جا رہے تھے۔ دریا میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے سے یہ فوجی وہیں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا لیکن پانی کی سطح اور بہاو¿ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو مشن کامیاب نہ ہو سکا اور سپاہی جان کی بازی ہار گئے۔ فوج نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا