یاسین محمدچوہدری نے منڈی میں شری بدھا امرناتھ جی یاترا 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
177

یاتریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،متعلقین کیساتھ بات چیت
لازوال ڈیسک

پونچھ// آئندہ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا2024 کی تیاری کے سلسلے میں، ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین محمدچوہدری نے منڈی میںواقع پویتر ستھان بڈھا امرناتھ دورہ کیا اور مندر کی انتظامی کمیٹی اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مختلف انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوارن سوامی وشواتمانند سرسوتی جی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فول پروف سیکورٹی انتظامات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، روشنی اور سالانہ یاترا کے لیے دیگر ضروری تیاریوں کے لیے کئی تقاضے پیش کیے ہیں۔
اس سلسلہ میں اسٹیک ہولڈر محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی نے یاتریوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے پر زور دیا۔وہیںڈپٹی کمشنر نے منڈی مندر کمپلیکس کے اندر لنگر، صفائی ستھرائی، بیت الخلا کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر، پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ مندر کے گرد روشنی کا مناسب انتظام کریں اور سورج غروب ہونے کے بعد یاتریوں کی نقل و حرکت میں سہولت کے لیے ہائی ماسٹ لائٹس لگائیں۔
وہیںپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو اگلے 10 دنوں کے اندر مندر کے اندر پانی کا بورویل لگانے کو کہا گیا تاکہ یاترا کے دوران مناسب پانی کی فراہمی ہوسکے۔ وہیںمحکمہ تعمیرات عامہ کو مندر کے اندر جاری تعمیراتی کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔علاوہ ازیںبلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منڈی کو مندر کے احاطے بشمول تمام باتھ رومز کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔وہیں اس دوارن تحصیلدار منڈی، کمانڈر بی ایس ایف،، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی، پونچھ، ایکسئن پی ڈی ڈی، ایس ڈی او بی ایس این ایل، کے علاوہ شری بڈھا امرناتھ جی مندر منڈی کے کمیٹی ممبران، اے ای ای، جے ای اور دیگر متعلقہ افسران اہلکار موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا