ڈی آئی پی آر نے نیک محمد کی سبکدوشی پر پُر وقار الوداعیہ دِیا

0
117

انہیںایک شائستہ،ملنسار اور مخلص ملازم قرار دیا ،خوشگوار اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز( ڈی آئی پی آر) کے افسران اور ملازمین نے آج یہاں سٹینو ٹائپسٹ نیک محمد کو آج یہاں ان کی سبکدوشی پر الوداعیہ دیا۔ڈی آئی پی آر جموں کے دفتر میں منعقدہ الوداعی تقریب کے دوران شرکأ نے محکمہ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
اُنہوں نے انہیں ایک شائستہ،ملنسار اور مخلص ملازم قرار دیا اورسبکدوشی کے بعد ان کی خوشگوار اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن اتل گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن ہنس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبنم جے پوریہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نوین بالا، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رینو بالا، اے اے او کرشن لال، اے آئی اوز اشوک کمار، راجندر پال سنگھ اور دیگر افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا