وکرم مصری اگلے خارجہ سیکریٹری ہوں گے

0
0

1989 بیچ کے آئی ایف ایس افسرکی تقرری 15 جولائی سے نافذالعمل ہوگی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍قومی سلامتی کے نائب مشیر اور انڈین فارین سروس (آئی ایف ایس) کے سینئر افسر وکرم مصری ملک کے اگلے خارجہ سکریٹری ہوں گے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا کی میعاد، جسے اکتوبر کے آخر تک بڑھایا گیا تھا، کو مختصر کر دیا گیا ہے اور اب ان کی مدت ملازمت 14 جولائی کو ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد مسٹر مصری خارجہ سیکریٹری کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق مسٹر مصری کی تقرری 15 جولائی سے نافذالعمل ہوگی۔12 مارچ کو حکومت نے مسٹر کواترا ( آئی ایف ایس۔ 1988) کو خارجہ سکریٹری کے عہدے میں 30 اپریل 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک مزید چھ ماہ کی مدت کے لیے توسیع دی تھی۔ حکومت نے اس حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے ان کی توسیع کی مدت 14 جولائی تک محدود کر دی ہے۔
مسٹر مصری 1989 بیچ کے آئی ایف ایس افسر، یکم جنوری 2022 سے قومی سلامتی کونسل کی سیکریٹریٹ میں قومی نائب مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ 7 نومبر 1964 کو سری نگر، جموں و کشمیر میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے، مسٹر مصری ہندو کالج، دہلی سے گریجویٹ ہیں اور زیویئر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، جمشید پور سے ایم بی اے ہیں۔ انہوں نے تین وزرائے اعظم مسٹر اندر کمار گجرال، مسٹر منموہن سنگھ اور مسٹر نریندر مودی کے پرائیویٹ سیکریٹری اور چین، اسپین اور میانمار میں ہندوستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔مسٹر مصری کو 2019 میں بیجنگ میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 2021 تک چین میں ہندوستان کے عہدے پر فائز سفیر رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا