جے پی ڈی سی ایل نے بجلی چوری کو روکنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دیں

0
0

اسمارٹ میٹرز سے چھیڑ چھاڑکرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا:وکاس کنڈل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایک اہم فیصلے میں منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل وکاس کنڈل نے جے پی ڈی سی ایل کے 15 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ جموں میں بجلی کی چوری کی روک تھام کی جا سکے۔اس حکم کے مطابق بشن داس، سپرنٹنڈنگ انجینئر کو انفورسمنٹ ٹیم کے ذریعہ کئے گئے مجموعی معائنہ کی نگرانی کے لئے نوڈل آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور وہ براہ راست منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل کو رپورٹ کریں گے۔تاہم انسپکشن ٹیم کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ڈیٹا کے تجزیات اور عوامی ان پٹ کی بنیاد پر معائنہ کرے اور واٹر ٹائٹ رپورٹس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو گرافک ثبوت تیار کرے تاکہ مجرموں کو قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت سزا دی جا سکے۔
وہیںانفورسمنٹ ٹیم سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے سیکشن 135 کے تحت غلط صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔ تاہم اس سلسلے میںبجلی چوری کی مقدار پر سزا منحصر ہوگی۔ جے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کنڈل نے عام لوگوں سے بجلی چوری سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیم نے آج جموں کے اپسرا روڈ، جانی پور مارکیٹ اور پکی ڈھکی کے علاقے سمیت دیگر علاقوںکامعائنہ شروع کیا اور ایک دن میں مجموعی طور پر 52 اعلیٰ درجے کے صارفین کا معائنہ کیا گیا اور غلطی کرنے والے صارفین پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ یاد رہے معائنہ ٹیم کی طرف سے کریک ڈاؤن توانائی کی چوری کو روکنے اور مالی بے ضابطگیوں کو دور کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جس میں معائنہ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے جس میں بجلی چوری کو روکنے کے لیے دن رات گشت بھی شامل ہے۔جے پی ڈی سی ایل کے مطابق آنے والے دنوں میں بجلی چوری کے خلاف مہم تیز ہو جائے گی اور ایم ڈی، جے پی ڈی سی ایل وکاس کنڈل نے ایک بیان میں ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے جو الیکٹرانک/سمارٹ میٹروں کو نظرانداز کرکے محکمہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا