نئی دہلی، // پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کی حکمت عملی کے بارے میں الائنس کے اتحادیوں کے پارلیمانی پارٹی لیڈروں کی ایک میٹنگ آج یہاں ہوئی جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں الائنس کی تقریباً سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شریک لیڈروں کا کہنا تھا کہ اس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد کی تمام جماعتیں متحد ہو کر پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب سمیت مختلف امور پر بھرپور بحث کریں گی اور عوامی مفاد کے مسائل ایوان میں اٹھائیں گی۔
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ’’آج، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں، میں نےانڈیا جن بندھن میں شامل تمام جماعتوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ ہم سبھی متحد ہوکر ایوان میں عوام کے امور اور حقوق کی لڑائی کے لیے پرعزم ہیں۔