دو چور پکڑے گئے ،7 موٹر سائیکلیں برآمد معاملہ درج
نزاکت احمد
درہال؍؍ضلع راجوری کے علاقے درہال میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وہیںگرفتارہوئے دوملزمان کی شناخت عمران چوہدری ولد ریاض الحق اور شاہنواز ولد محمد اقبال ساکنہ ضلع راجوری کی تحصیل کوٹرنکا کے طور پر کی گئی ہے۔واضح رہے درہال تھانے کی پولیس ٹیم نے اب تک سات موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ وہیںتفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ 24جون2024 کو پولیس سٹیشن درہال کو خلیل احمد ساکنہ چوکیاں، تحصیل درہال کی شکایت موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ 23اور 24 جون 2024 کی درمیانی رات میں اس کی موٹر سائیکل جو درہال کے اْجھان،علاقے سے چوری ہو گیا تھا۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 49/2024 کے تحت سیکشن 379 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن درہال میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
واضح رہے ایس ایچ او پی ایس درہال کی سربراہی میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے سرتوڑ کوششیں کیں اور 2 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا جنہوں نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس سے قبل بھی ڈوڈاج پل سے قاری نصیر احمد کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی لیکن پولیس ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ایف آئی آر نمبر 18/2024 کے تحت 379 آئی پی سی کے علاوہ کیس کی فوری بازیابی بھی ہوئی جو چلتے ہوئے کیلنڈر سال کے اپریل سے زیر تفتیش ہے۔قابل ذکر ہے کہ بغیر رجسٹریشن نمبر کے اضافی 5 موٹرسائیکلیں، پلسر کی 3 اور اسپلنڈر کی 2 بھی برآمد کی گئی ہیں۔