علاقائی پی ایف کمشنر، رضوان الدین نے ریاسی میںندھی آپ کے نیکٹ کے تحت آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

آجروں اور ملازمین کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے تحفظات اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کریں
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن، جموں نے ندھی آپ کے نیکٹ 2.0 کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس سلسلے میں رضوان الدین، ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-I، نے ضلع نوڈل آفیسر کے ساتھ ریاسی مسائل سماعت کئے۔واضح رہے ای پی ایف او سے سندیپ کمار، ایس ایس (لداخ) نے اسی طرح کا پروگرام میسرز دی عبدس، لیہہ میں کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رضوان الدین، ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-I، نے اسٹیک ہولڈرز کو ندھی آپکے نیکٹ 2.0 کے تحت ای پی ایف او کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے ای-نامزدگی، یو اے این ایکٹیویشن، کے وائی سی اپڈیٹیشن، بینک، آدھار سیڈنگ، آن لائن ای سی آرفلنگ، ملازمین کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
وہیںبات چیت کے دوران، موجود اراکین نے ای پی ایف او آفس سے متعلق کئی مسائل اٹھائے اور موقع پر ہی پی ایف کمشنر کی طرف سے ہدایات دی گئیں کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس کے علاوہ شکایات کا ازالہ کیا گیا اور ممبران کو پی ایف سے متعلق رہنمائی حاصل کی گئی کہ وہ اپنا پی ایف کیسے اور کب نکالیں، کس پیرا کے تحت درخواست دیں۔ ورکشاپ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جہاں پی ایف کمشنر رضوان الدین نے اداروں اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے۔دریں اثناء ایک ہینڈ ہولڈنگ اور انٹرایکٹو سیشن ایک اور گھنٹے تک جاری رہا جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے براہ راست شرکت کی اور انہیں درپیش مسائل سے نمٹنے کا طریقہ سیکھا۔ وہیںریجنل پی ایف کمشنر نے ریاسی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنوں سے ملاقات کی۔یاد رہے سندیپ کمار، ایس ایس کی طرف سے دی عبدوز، اولڈ روڈ، شرینام، لداخ میں بھی پروگرام منعقد کیا گیا جہاں اس پروگرام میں اداروں کے نمائندے اور ملازمین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا