ایس منجیت سنگھ دیہی کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں

0
0

کہااگر پارٹی جموں و کشمیر میں حکومت بناتی ہے تو پنچایت سطح پر کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں دیہی کھیلوں کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ لڑی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کی لت نے آنے والی نسل کو کھایا ہے اور اس نے متعدد مجرمانہ سرگرمیوں کو جنم دیا ہے اور معاشرے میں مسائل پیدا کیے ہیں۔واضح رہے ایس منجیت سنگھ نے یہاں سانبہ ضلع کے گاؤں پکھڑی میں ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پرسابق وزیر نے مذکورہ گاؤں کے نوجوانوں میں کھیل، کرکٹ کٹس تقسیم کیں۔
انہوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی دکھانے پر نوجوانوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ نوجوان منشیات کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کے لیے آگے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو آج تک نظر انداز کیے گئے ہیں، اور ان کے لیے کوئی انفراسٹرکچر تیار نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی ہر پنچایت اور گاؤں میں بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے مطابق ان منی اسٹیڈیموں میں کوچز کی تقرری کرکے انہیں تمام سہولیات اور کھیلوں کا ضروری سامان فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا