ریلی میں ہلپروں ورکروں کی کافی تعداد نے کی شرکت
ریاض ملک
منڈی 2ستمبر سے شروع ہوکر 30 ستمبر تک پوشن ابھیان کا آج آخری دن تھا- گزشتہ 28 دنوں میں محکمہ آئی سی ڈی کی جانب سے تحصیل منڈی کی مختلف پنچائیتوں میں پوشن ابھیان چلایاگیا- جس میں آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں کی مدد سے چائیلڈ ڈولپمنٹ پلاننگ آفیسر منڈی نعیم النساءبھٹی نے متعدد پروگراموں کے دوران خواتین کو پوشن ابھیان کی بارے میں جانکاری دی – تاکہ خواتین حفظان صحت کی خاطر آگاہی حاصل کرکے خود بھی اور اپنے بچوں کو اچھی اچھی غزا سے صحت مند بن سکیں- ہری بھری سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرکے اچھی صحت پائیں – اسی سلسلہ کی آخری کڑی اج تحصیل کمپلیکس منڈی میںسی ڈی پی آو منڈی نعیم النساءکی ھدائیت پر ایک پروگرام منعقد کرکے تمام ورکروں ہلپروں اور س±پر وائیزروں کو پوشن ابھیان کے بارے میں مقررین نے جانکاری فراہم کی اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی سبھاش چندر نے بھی اپنے پیغام میں تمام حاضرین کو پوشن کے بارے میں بتایااس کے بعد ایک ریلی کا اہتمام کیا جو تحصیل کمپلکس منڈی تابوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی تک ریلی کا اہتمام کیا- جس کی نگرانی بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی نائیب تحصیلدار منڈی آذاد احمد سینیر ایسیسٹنٹ ریاض قاضی ودیگر سینیر سپروائیزر کررہی تھیں – خواتین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن پر پوشن کو اپناناہے دیش کو بھگاناہے- وغیرہ وغیرہ نعرے درج تھے ۔