’منریگا 200 دنوں کے لیے ہو‘

0
0

زراعت کو اس کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے: بھارتیہ مزدور سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ نے منریگا میں روزگار کی مدت کو بڑھا کر 200 دن کرنے اور اس کے دائرہ کار میں زراعت اور اس سے متعلق شعبوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ مزدور سنگھ نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں پیر کی دیر شام مرکزی بجٹ 2024-25 سے قبل کی مشاورتی میٹنگ میں کہا کہ آشا ورکروں، آنگن واڑی ورکروں، دوپہر کے کھانے کے کارکنوں اور صحت کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔مزدور یونین نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں دیہی ترقی، چھوٹی صنعتوں، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور انفراسٹرکچر کے شعبے پر زور دیا جانا چاہئے۔
اس کے علاوہ مزدور رہنماؤں نے اجلاس میں کہا کہ تمام پنشن ا سکیموں میں آخری تنخواہ اور مہنگائی الاؤنس کا پچاس فیصد بطور پنشن یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے پرانا پنشن سسٹم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بیڑی کارکنوں اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے مناسب اعزازیہ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی پنشن اسکیم ای پی ایس 95 کے تحت تمام پنشن ہولڈروں کو کم از کم 5000 روپے ماہانہ پنشن اور مہنگائی الاؤنس دیا جانا چاہئے اور تمام اہل خاندانوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت لایا جانا چاہئے۔
روزگار کے معاملے پر مزدور تنظیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 20 لاکھ خالی آسامیوں کو جلد از جلد پْر کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشنوں اور پنچایت سطح پر بھی ملازمین کی بھرتی کے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز میں انٹرپرائز سینٹرز قائم کیے جائیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادیہ کیا جائے۔ حکومت فوری طور پر آٹھواں پے کمیشن تشکیل دیئے جانے اور مرکزی بجٹ میں متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا