ڈی سی ادھمپور نے شری امرناتھ جی یاتریوں کیلئے لاجمنٹ سینٹرز اور سی ایس سی کا معائنہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ادھمپور//ڈپٹی کمشنر ادھمپور سلونی رائے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروتیاکے ساتھ ضلع ادھمپور کے علاقائی دائرہ اختیار میں جکھنی سے کالی ماتا مندر ٹکری تک قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ مختلف لاجمنٹ مراکز/کمیونٹی سینٹری کمپلیکس کا دورہ کیا۔وہیں دورے کے دوران، ڈی سی نے مختلف لاجمنٹ سینٹرز/سی ایس سی کا معائنہ کیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ ان مراکز کی مناسب اور باقاعدگی سے صفائی کو برقرار رکھیں تاکہ شردھالوں کو ان کی آرام دہ اور پرسکون درشنکے لیے بہترین حفظان صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی سی نے نامزد لاجمنٹ سینٹرز ،کمیونٹی سینٹری کمپلیکس میں دستیاب انفراسٹرکچر اور مطلوبہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے مراکز میں پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، بجلی، قیام و طعام، بستروں کی دستیابی وغیرہ کی صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ان نامزد مراکز میں مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ سی ای او میونسپلٹی، ایگزیکٹیو انجینئر، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، پی ڈبلیو ڈی اور تحصیلدار ادھم پور کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام بنیادی سہولتوں کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں جہاں بھی پہلے سے ضرورت ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا