پی ایف کمشنر رضوان الدین ذاتی طور پر کارکنوں اور آجروں کودرپیش مسائل سماعت کریںگے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ای پی ایف او جموں اور لداخ، گران موڑ ریاسی کے قریب پروجیکٹ آفس کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ اور ز دی عبدوز، اولڈ روڈ، شرینام، لیہہ، لداخ، 194101 میں ایک بیداری اور آؤٹ ریچ پروگرام، ندھی آپکے نیکٹ 2.0 کا انعقاد کرے گا۔یاد رہے ایک ہی وقت میں مذکورہ بالا علاقوں کے آجروں اور ملازمین کو سماجی تحفظ کی دفعات کے بارے میں حساس بنایا جائے گا، اس کے علاوہ شکایات فائل کرنے کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔واضح رہے اس پروگرام کا مقصد ای پی ایف او کے اسٹیک ہولڈرز کے قریب وسیع بنیاد پر شرکت، بیداری، اور شکایات کے ازالے اور معلومات کے تبادلے کے نیٹ ورک کو یقینی بنانا ہے۔
تاہم پی ایف کمشنر رضوان الدین،آر پی ایف سی -I،ریجنل آفس جموں اور لداخ نے مطلع کیا کہ صارفین، پنشنرز، اداروں، ملازمین کے نمائندوں اور صنعتی چیمبروں کو ندھی آپ کے نیکٹ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یاد رہے جموں اور لیہہ لداخ میں ہونے والے اس پروگرام کو بالترتیب ضلع نوڈل آفیسر دیویندر سنگھ ای او /اے او ، ہرشیت پاٹھک ای او /اے او ، سندیپ کمار اور ایس ایس سماعت کریں گے۔اس پروگرام نے اسٹیک ہولڈرز تک پہنچنے اور ای پی ایف او کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ وہیںپی ایف کمشنر نے تمام صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیام میں شمولیت کے پہلے دن سے ہی تمام اہل ملازمین کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کریں۔اس سلسلے میں پی ایف کی دفعات اور طریقہ کار کے بارے میں آجروں کو آگاہ کرنے کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
واضح رہے پروگرام میں ممبران کا اندراج، یو اے این ایکٹیویشن، بینک اور آدھار سیڈنگ، آن لائن کلیم فائلنگ، ای-نامزیشن فائل کرنا، ای سائن، فائلنگ ای سی آر کا احاطہ کیا جائے گا۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، ای پی ایف او سے متعلق کسی بھی متعلقہ مسائل، جو افسران یا اسٹیک ہولڈرز چاہتے ہیں، پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔