سیاحتی مقام یوسمرگ میں سڑکوں کی خستہ حالی، موبائل ٹاور اور اے ٹی ایم کی عدم دستیابی

0
0

سیاح پریشان، ایڈوکیٹ جاوید حبی نے ایل جی سے فوری مداخلت کی اپیل کی
شاہین امین
بڈگام؍؍سیاحتی مقام یوسمرگ میں ان دنوں مقامی اور ملکی سیلانیوں کی ایک بڑی تعداد وارد ہورہی ہے لیکن موبائل ٹاور، اے ٹی ایم اور چرارشریف سے یوسمرگ تک سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نمائندے شاہین امین کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ میں موبائل ٹاور، اے ٹی ایم کی عدم دستیابی اور چرارشریف سے یوسمرگ تک سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحت سے جڑے لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔سماجی کارکن ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے لے کر دوسرے اعلی آفیسران کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن آج تک اس مشہور سیاحتی مقام پر مواصلاتی ٹاور، اے ٹی ایم اور چرارشریف سے لے کر یوسمرگ تک سڑک پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا۔جس وجہ سے یہاں آنے والے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا