ایم ڈی کے فاؤنڈیشن نے نشے سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ منشیات سے دوری رکھیں:اجے شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایم ڈی کے فاؤنڈیشن نے منگل کو نکی توی علاقے میں نشہ آور اشیاء کی لت کے مضر اثرات کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جنوبی جموں، اجے شرمامہمان خصوصی تھے اور انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ منشیات سے دوری رکھیں۔شرما نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہر وقت منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء سے بچیں تاکہ ہمارے لئے ایک صحت مند معاشرہ یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ملک دشمن عناصر ہمارے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا کر تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ایس پی نے مزید کہاکہ پولیس اس لعنت سے لڑنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن عام لوگوں کا تعاون بھی ضروری ہے اور سب کو چاہیے کہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک پیش رفت کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں تاکہ ہماری قوم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی اس مہلک لعنت سے بچایا جا سکے۔ایس پی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کا انتخاب کرنا چاہئے اور مذہبی مبلغین کو چاہئے کہ وہ نوجوان نسل سے نشہ آور اشیاء سے دوری برقرار رکھنے کے لئے مراقبہ کی مشق کریں۔
واضح رہے اس پروگرام کا اہتمام فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مشتاق احمد قادری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کے فاؤنڈیشن آگاہی پروگرام چلا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو نشہ کی لت کے مہلک عفریت کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی ترقی ہمارے ملک کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اب ہمارے نوجوانوں کو نشے کے ذریعے خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے عوام کا باشعور معاشرہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بھٹنڈی، چوہدری رزاق علی ، محمد اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا