کڑجی منگت میں مرغوب ادبی ایوارڈ کی تقریب اور ایک نئی بزم کی رسم افتتاح

0
91

ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کی شرکت،کثیر اللسان مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا
ملک شاکر
بانہال؍؍ پیر پنچال ادبی فورم بانہال کی طرف سے کڑجi منگت تحصیل کھڑی میں ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب زیر صدارت ڈاکٹر خالد رسول منعقد ہوئی جبکہ ڈاکٹر طارق مرغوب مہمان خصوصی ، ایوب صابر مہمان ذی وقار اور ڈاکٹر ظاہر بانہالی بھی ایوان صدارت میں براجمان رہے۔اس تقریب کا انعقاد تین نشستوں میں کیا گیا۔پہلی نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتیہ کلام سے کیاگیا۔تلاوت کاشرف محمد رمضان بٹ بزلہ اور نعتیہ کلام کا شرف حنزلہ بانہالی کو ہوا۔اسکے بعد ڈاکٹر ظاہر بانہالی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں تقریب میں شر کت کرنے والے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پیر پنچال ادبی فورم بانہال کا ترانہ دونوں آڈیو اور ویڈیو کلپ کی صورت میں پیش کیا گیا۔ بہار احمد بہار،بہار احمد میر، حنزلہ بانہالی، عبدالوحید مطرب ودیگر فنکاروں نے چلنت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔
دوسری نشست میں محمد یوسف بمبور صدر،”بومبرن باغ کاشر بزم ادب مہو،”نے ڈاکٹر مرغوب بانہالی کی سوانح حیات اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گلستان نیوز چینل سے وابستہ سینئر جنرلسٹ عارف وحید کو پیر پنچال ادبی فورم کی طرف سیشال پوشی کر کے عزت افزائی کی گئی اور اچھی کارکردگی کے لئے سرٹیفیکیٹ بھی تفویض کی گئی۔ مظفر بشیر نے مختصر انداز میں گل جان کے سماجی وادبی خدمات بیان کی۔گل محمد جان کو بہتر ین سماجی اور ادبی خدمات کی کارکردگی کے لیے شال پوشی کی گئی اور” مرغوب ادبی ایوارڈ 2023ئ؁ سے نوازا گیا۔اسکے بعد گل محمد جان کی بنائی ہوئی نء بزم،” رنگہ آب گلستانِ بزمِ ادب منگت،” کی رسم افتتاح ڈاکٹر طارق مرغوب نے کی جبکہ ڈاکٹر ظاہر بانہالی،ڈاکٹر خالد رسول،محمد یوسف بمبور،مزمل یزدانی ودیگر معزز شخصیات بھی رسم افتتاح کی تقریب میں موجود تھے۔
تیسری نشست میں کثیر اللسان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محمد یوسف بمبور،مزمل یزدانی،ایوب صابر،ڈاکٹرظاہر بانہالی، بہار احمد بہار،گل محمد جان، محمد رمضان بٹ،مولوی غلام قادر المعروف ابو حماد اور پوگلی بزم ادب کے سر براہ عبدالطیف بل بل وغیرہ نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر طارق مرغوب نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظاہر بانہالی ودیگر ادبی انجمنوں کی کارکردگی کے داد داور مہومنگت کے لوگوں کی شفقت ،سادگی،خدمت اور مہمانوازی کی سر ہانہ کی۔ ڈاکٹر خالد رسول نے اپنے صدارتی خطبے میں پیر پنچال ادبی فورم بانہال کی کاوشوں اور ادبی خدمات کی سر ہانہ کی۔ تحریک شکرانہ ریاض گل نے پیش کی جس میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔مزمل یزدانی نے نظامت کے فرائض نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے اور بعد دوپہر تقریباً چار بجے اس تقریب کا اختتام نہایت ہی خوش اسلوبی اور شاندار طریقے سے ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا