پانچ بار رکن اسمبلی کا حلف لینے کے بعد میاں الطاف احمد لاروی نے بطور ممبر پارلیمنٹ حلف لیا

0
680

میاں الطاف احمد نے راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست سے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو شکست دی تھی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ جموں و کشمیر اسمبلی میں پانچ بار بطور ممبر اسمبلی اور کابینہ وزیر حلف لینے کے بعد میاں الطاف احمد لاروی نے پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائی جانے والی بھارت کی لوک سبھا میں بطور ممبر پارلیمنٹ حلف لیا میاں الطاف احمد اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے انڈیا الائنس کے امیدوار تھے اور انہوں نے یہ انتخاب لگ بھگ تین لاکھ کی برتری سے جیتا ہے میاں الطاف احمد لاروی کا تعلق سیاست کے ساتھ ساتھ ایک روحانی گھرانے سے ہے اور یہ دربار لار شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں ۔
واضح رہے کہ میاں الطاف احمد پچھلی کئی دہائیوں سے جموں کشمیر کی سیاست میں صف اول کے لیے رہنما ہیں میاں الطاف احمد اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ 1987 سے لے کر 2024 تک لگاتار جموں کشمیر کی اسمبلی سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک کا انتخاب جیتے ا رہے ہیں اس بار کے انتخاب میں بھی میاں الطاف احمد لاروی کو عوام نے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنجال میں سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ جتوا کر پارلیمنٹ میں بھیجا ہے جہاں میاں الطاف احمد لاروی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد وادی کشمیر سے لے کر خطہ پیر پنچال میں خوشی کا ماحول ہے تو وہیں اس بار خطہ پیر پنچال کی عوام کو میاں الطاف احمد سے بڑی توقعات ہیں جس کا ثبوت میاں الطاف احمد نے چند روز قبل دیا ہے ۔
انہوں نے جس طرح نوشہرہ سے لے کر پونچھ تک جموں پونچھ قومی شاہرہ اور راجوری تھنہ منڈی بفلیاز شاہرہ کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کو اگاہ کیا کہ ان شاہرہ کی تعمیر کی پیشرفت میں تیزی لائی جائے جہاں میاں الطاف احمد لاروی کے اس قدم سے خطہ پیر پنجال کی عوام میں ان کی سراہنا کی تو وہی خطہ پیر پنجال کی عوام کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ 70 سال تک اس خطہ کو نظر انداز کیا گیا ہے مگر اب اس خطہ کی عوام کو پورا یقین ہے کہ خطہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز شروع ہو چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا