امید ہے کہ ارکان پارلیمان نوجوان نسل کی آواز بلند کریں گے:محبوبہ مفتی

0
306

سری نگر، // پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ ارکان پارلیمان پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر نوجوان نسل کی آواز بلند کریں گے جن کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے نوجوانوں کی مایوسی کے بالکل برعکس کھڑا ہوگا۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ایک طرف آج سینکڑوں ارکان پارلیمان اپنی شاندار کامیابیوں کے بعد حلف اٹھائیں گے جبکہ دوسری طرف ملک بھر کے لاکھوں طلبا جنہوں نے مختلف مسابقتی امتحانات کے لئے دن رات محنت کی ہے بے بسی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان کی محنت رائیگاں ہو رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘پارلیمنٹ، ملک کی جمہوریت کا مندر، ان نوجوانوں کی مایوسی کے بالکل برعکس کھڑا ہوگا’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ امید ہے کہ ہر رکن پارلیمنٹ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرے گا اور نئی نسل کے لئے آواز بلند کرے گا جن کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا