اسٹاک مارکیٹ دوبارہ عروج پر

0
214

ممبئی، //عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان صنعت، آٹو، کیپٹل گڈس اور پاور سمیت تیرہ گروپوں میں مقامی خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر سے تیزی آئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 131.18 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 77,341.08 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 36.75 پوائنٹس کے اضافے سے 23,537.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.37 فیصد بڑھ کر 46,137.90 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.27 فیصد مضبوط ہوکر 52,077.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 4156 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2107 میں حصص خریدے گئے 1890 میں فروخت ہوئے جبکہ 159 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 30 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 20 کمپنیوں میں گراوٹ ہوئی۔
بی ایس ای کے 13 گروپوں میں اضافہ کا رجحان تھا۔ جس کی وجہ سے سی ڈی 0.87، ایف ایم سی جی 0.65، فنانشل سروسز 0.14، انڈسٹریز 1.00، ٹیلی کام 0.64، یوٹیلیٹیز 0.88، آٹو 1.33، بینکنگ 0.02، کیپٹل گڈز 0.99، کنزیومر ڈیوربلز0.74 اور ٹیک گروپ کے شیئرز 0.02 فیصد بڑھ گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملے جلے رجحانات تھے۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.39، جرمنی کا ڈیکس 0.51 اور جاپان کا نکی 0.54 فیصد مضبوط رہا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.17 فیصد کم ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا