ترکوٹا نگر جموں میں بھیانک آتشزدگی 30 جھونپڑیاں خاکستر

0
210

جموں،//جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مراٹھا محلہ ترکوٹا نگر میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران کم از کم 30جھونپڑیاں خاکستر ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام جموں ریلوے اسٹیشن جموں کے نزدیک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً درجنوں جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے وسیع العریض علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم از کم 30جھونپڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس نے آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا