شانتا رنگاسوامي کا سی اے سی اور آئی سی اے سے استعفی

0
0

 

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندوستانی کرکٹ میں مفادات کے ٹکراؤ کا مسئلہ سابق کرکٹروں اور منتظمین پر مسلسل بھاری پڑتا جا رہا ہے ۔نئی پیش رفت میں سابق ہندوستانی کپتان شانتا رنگاسوامي نے انہیں مفادات کے تصادم کا نوٹس بھیجے جانے کے بعد کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی ) کے رکن اور ہندستانی کرکٹر ز ایسو سی ایشن (آئی سی اے ) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔بی سی سی آئی کے اخلاقی افسر ڈی کے جین نے شانتا رنگاسوامي کو مفادات کے تصادم کا نوٹس بھیجا تھا۔رنگاسوامي نے اپنا استعفی بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری کو ای میل کے ذریعے بھیجا ہے ۔ سی اے سی میں رنگاسوامي کے علاوہ سابق کپتان کپل دیو اور انشومن گایکواڑ شامل تھے جنہوں نے اگست میں ٹیم انڈیا کے چیف کوچ کے عہدے پر روی شاستری کو منتخب کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا