محکمہ سماجی بہبود کی سپروائزر اسامیوں کے لیے جے کے ایس ایس بی امتحان

0
246

سرحدی ضلع پونچھ کے تمام امتحانی مراکز پرمنعقدہ امتحان بخوبی اختتام پذیر
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سپروائزر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بھرتی کے لیے سروس سلیکشن بورڈ کا امتحان ضلع پونچھ کے تمام امتحانی مراکز میں بخوبی اختتام پذیر ہوا۔ضلع انتظامیہ پونچھ نے ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین محمد چوہدری (آئی اے ایس) کی سربراہی میں ضلع میں مذکورہ جے کے ایس ایس بی امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے پہلے ہی وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔
امتحان شروع ہونے سے پہلے پونچھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سندیش کمار شرما (جے کے اے ایس) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفی ملک (جے کے اے ایس) نے تمام مقامات کا دورہ کیا اور کنٹرول روم، امتحانی مواد کی ترسیل، اسٹرانگ روم کے حوالے سے مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔ تحریری امتحانات کے صاف اور شفاف انعقاد کے لیے امتحانی مرکز وغیرہ کے اندر اور اس کے آس پاس سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
پولیس کے سینئر سپرنٹنڈڈ آف پولیس یوگل منہاس کی سربراہی میں پولیس نے تمام مقامات کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔وہیںامتحان کے اختتام کے بعد مطلع کیا گیا ہے کہ 4848 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کرنا تھی جن میں سے 3537 (72.96فیصد) امیدوار تمام 15 مقامات پر شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا