سری مستان ٹرائبل ویلفیئر ٹرسٹ کی سرگرمیوںکا سلسلہ بدستور جاری

0
163

رمضان المبارک میں افطاری کے دوران خدمات انجام دینے والوں میں انعامات تقسیم
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ میں بہترین عوامی َخدمات سرانجام دینے والی تنظیم، سری مستان ٹرائبل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ڈاک بنگلو پونچھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ سری مستان ٹرائبل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اسد نعمانی نے گزشتہ رمضان المبارک میں ضلع ہسپتال پونچھ میں افطاری کے دوران خدمات انجام دینے والے افراد کی خوصلہ افزائی کی گئی۔
یاد رہے کہ سری مستان ٹرائبل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کا پورا مہینہ افطاری کا نظم ضلع ہسپتال میں مریضوں اور تیماداروں کے لئے کیاجاتاہے۔جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنی خدمات انجام دے کر صدیوں پرانی بھائی چارہ کی روائیت کو برقرار رکھتے ہیں۔اج اس تقریب کے دوران سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ترن پریت سنگھ کو اعزازی سند اور میڈل دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔جس نے رمضان المبارک کا پورامہینہ ہسپتال میں سری مستان کی جانب سے افطار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی خدمات انجام دیں۔اس دوران ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اسد نعمانی نے تمام خدمت گزاروں اور ٹرسٹ کے معاونین کا بھی شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا