رعناواری میں اراضی دھنس جانے سے خوف وہراس 6رہائشی مکان غیر محفوظ قرار

0
205

ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر متاثرین کو امداد فراہم کرنی چاہئے:مقامی عوام
یو این آئی
سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے خواجہ پورہ سید پورہ رعناواری میں اراضی دھنس جانے سے چھ رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ وابستہ آفیسران نے علاقے کا دورہ کیا اوررہائشی مکانوں کو غیر محفوظ قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے سری نگر کے خواجہ پورہ سید پورہ رعناواری علاقے میں اراضی دھنس جانے سے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے اراضی دھنس جانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک سات رہائشی مکانوں میں شگاف پڑ گئے ہیں جس وجہ سے مکین رہائشی مکانوں کے اندر جانے سے خوف محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹواری نے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کیا اور رہائشی مکانوں کو غیر محفوظ قرار دے کر لوگوں کو دوسری جگہ منتقل ہونے کی صلاح دی۔تاہم مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے لوگ ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر متاثرین کو امداد فراہم کرنی چاہئے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ کے کسی بھی سینئر عہدیدار نے علاقے کا دورہ نہیں کیا۔انہوں نے ایل جی منو ج سنہا نے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی باز آباد کاری کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا