سانبہ پولیس کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف جنگ جاری

0
69

غیر قانونی کان کنی کے لیے 05 گاڑیاں قبضے میں لے لیں
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ضلع سانبہ میں پانچ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔واضح رہے ایس ایچ او پی ایس گھگوال، ایس ایچ او پی ایس سانبہ، ایس ایچ او پی ایس رام گڑھ اور انچارج پولیس چوکی مانسر (پی ایس سانبہ) کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دو ڈمپر وں اور تین ٹرالیوں کوضبط کیا ۔مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا