ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا ،لوانگ ٹیم نے فائنل اپنے نام کیا
لازوال ڈیسک
بنی؍؍ لووانگ ٹیمز والی بال چیمپئن شپ2024 کا گرینڈ فائنل مہارت، ٹیم ورک اور کھیل کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے لوانگ ولیج میں آؤٹ لا سپورٹس کلب کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ آج ہائر اسکنڈری اسکول لوانگ میں اختتام پذیر ہو گیا۔اس ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل میچ ٹیم لووانگ اور بھرموٹا کے درمیان کھیلا گیا جو لووانگ ٹیم نے 5 میں سے 3 سیٹس سے جیت لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے انتہائی متاثر کن پرفارمنس پیش کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔
وہیںفاتح ٹیم کو 9000 روپے نقد انعام سے نوازا گیا اور رنر اپ ٹیم کو 6000 روپے نقد انعام کے ساتھ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔اس موقع پر ماسٹر گوری شنکر مہمان خصوصی تھے اور دیگر سرکردہ شہری توحید ملک، اتم چند، ڈاکٹر رامیشور سنگھ، عطا محمد، محمد رفیق بٹ اور دیگر ان نے بھی شرکت کی ۔وہیںپریزنٹیشن تقریب کے اختتام کے بعد شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ماسٹر گوری شنکر نے کھیلوں کی سرگرمیوں پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ شنکر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل کے کیریئر کے لیے سخت محنت کریں اور منشیات کے استعمال، منفی اثر و رسوخ اور بری صحبت میں پڑنے کے بجائے اپنی توانائی کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں استعمال کریں۔