دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں دشمن کی مایوسی کا مظہر ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

0
90

سری نگر،جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری سانسیں لے رہی ہے اور دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں دشمن کی مایوسی کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو تلاش کرنا ہوگا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو ریاسی میں سبسڈری پولیس ٹریننگ سینٹر میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے اور یہ کہ ہمارا مقصد یوٹی کی سرمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔
مختلف محاذوں پر لڑنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کے لئے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر پولیس با صلاحیت فورس ہے اور اس نے یونین ٹریٹری کے وقار اور آبرو کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اب یہاں کا عام آدمی پر سکون زندگی گذار رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘لیکن کچھ عناصر امن کو خراب کرنے کے لئے اپنا رول ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ غریب لوگوں کی خوشحال زندگی سے خوش نہیں ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس ایسے امن مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ایک طرف ٹیررزم کے خلاف نبرد آزما ہے تو دوسری طرف امن و قانون کی صورتحال کوبر قرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر پولیس ملک کی بہترین فورس ہے’۔
منوج سنہا کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر اور پوری قوم ان بہادروں کی مرہون منت ہے جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا