ضمنی انتخابات میں اسمبلی کی تمام سیٹوں پر جیت درج کرے گا انڈیا اتحاد:شیوپال

0
159

اٹاوہ:// سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح ہی اترپردیش اسمبلی کی 10سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں بھی انڈیا اتحاد سبھی دس سیٹوں کو جیت کر ریکارڈ بھی بنائے گا۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری نے آج اپنے آبائی ضلع اٹاوہ میں ایک ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد کو اترپردیش میں ملی کامیابی سے بے حد پرجوش ہے۔ اس کامیابی کیو جہ سے سماج وادی پارٹی اور اتحادی کانگریس کے کارکنان کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوش آنے والے دنوںمیں اترپردیش میں ہونے والے 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات پر بھی بڑے پیمانے پر نظر آئے گا۔
یادو نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی چھوڑی ہوئی مین پوری کی کرہل سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا اور سماج وادی پارٹی اس اسمبلی سیٹ پر رکارڈ ووٹوں سے نہ صرف جیت حاصل کرے گی بلکہ اپوزیشن پارٹیوں کی ضمانت بھی ضبط کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد لوک سبھا میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گاایسا بھروسہ ہم کو اس لئے ہے کیونکہ انڈیا اتحاد کو پارلیمانی انتخابات میں کافی تعداد میں سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔ اب پارلیمنٹ میں بی جے پی اور ان کی اتحادی پارٹیاں اپنی من مرضیاں نہیں کرپائیں گی۔
اترپردیش میں اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے شیوپال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور سینئر لیڈران مل کر عام رضا مندی کے بعد کریں گے۔نیٹ امتحان کے حوالے سے شیوپال نےکہا کہ حکومت جانچ میں تاخیر کررہی ہے۔ جب پرچہ افشاں ہوا تھا تبھی جانچ کراکر سزا دی جانی چاہئے تھی لیکن حکومت ملزمین کو بچانے کی کوشش میں جانچ میں نرمی برتی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا