بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند مرموسے ملاقات کی

0
133
NEW DELHI, JUN 22 (UNI):- Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina called on President Droupadi Murmu at Rashtrapati Bhavan in New Delhi on Saturday. UNI PHOTO-73U
یہ باقاعدہ ملاقاتیں دوستی اور تعاون کے پائیدار جذبے کی عکاس ہیں:مرمو
یواین آئی
نئی دہلی؍؍بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔وزیراعظم شیخ حسینہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے چند روز بعد ان سے دوبارہ مل کر بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ باقاعدہ ملاقاتیں دوستی اور تعاون کے پائیدار جذبے کی عکاس ہیں، جس کا آغاز 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے سفر سے ہوا تھا۔
صدر جمہوریہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش نے نمایاں اقتصادی ترقی کی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور نئے شعبوں میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے مستقبل کا خاکہ تیار ہوگا۔
گرم جوش اور خوشگوار بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات، ترقیاتی شراکت داری، دفاعی تعاون، توانائی کے تحفظ اور رابطہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس ماہ کے شروع میں ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا