دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری ضروری : چوہان

0
81

کہا زرعی پالیسی اور تحقیق کو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کو دالوں اور تیل کے بیجوں میں خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے کے پیش نظر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔
مسٹر چوہان نے یہاں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سابق طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پالیسی اور تحقیق کو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ انہوں نے سائنسی برادری سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے مفاد میں کام کرنے اور ہندوستانی زراعت میں انقلاب لانے کی اپیل کی۔
مسٹر چوہان نے کہا ’’ہمارے تقریباً 86 فیصد کسان چھوٹے چھوٹے کسان ہیں۔ کاشتکاری کا ماڈل ایسا بنانا ہو گا کہ کسان ایک ہیکٹر تک کاشت کر کے بھی اپنی روزی روٹی اچھی طرح کما سکیں۔ آئیے ہم مل کر ایک ایسا روڈ میپ بنائیں، جس پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستانی زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود حاصل کی جاسکتی ہے، بلکہ ہم ہندوستان کو دنیا کی "فوڈ باسکٹ” بھی بنا سکتے ہیں اور دنیا کو خوردنی اشیا برآمد کر سکتے ہیں۔
ہندوستان کو دالوں اور تیل کے بیجوں میں خود کفیل بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا "ہمارے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور بدلتے ہوئے منظر نامے کو پورا کرنے کے لیے تکنیکی ترقی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری زرعی پالیسی اور تحقیق چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا منظر نامہ مکمل طور پر بدلنا چاہیے۔ کسانوں کو سائنس سے جوڑنا ہوگا اور اس کے لیے کرشی وگیان کیندر بہت مفید ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا