رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کاصوبہ جموں کے 1029 اساتذہ کو ماسٹر گریڈ پرموشن دینے پر محکمہ کے تئیں اظہار تشکْر

0
87

مزید خالی پڑی ماسٹر گریڈ پوسٹوں کو پْر کرنے کے علاوہ اساتذہ کے بند پڑے آڈرز اجراء کرنے کا دوہرایا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے گذشتہ روز صوبہ جموں کی اجراء کردہ ٹیچر سے ماسٹر گریڈ پروموشن لسٹ میں شامل 1029 اساتذہ کو ان کی ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے انتظامی سیکریٹری آلو ک کمار اور ناظم تعلیم جموں اشوک کمار شرما کا شکریہ ادا کیا ہے۔فورم ترجمان مظفر احمد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پرموشن لسٹ میں زیادہ تر رہبرتعلیم اسکیم کے تحت تعینات ہوئے اساتذہ شامل ہیں جنہوں نے گذشتہ دو دہائی کیزائد عرصے سے محکمہ میں ایمانداری محنت اور ابتدائی پانچ سال تک رضاکارانہ طور پر اپنے خدمات انجام دیئے ہیں-
انہوں نے کہا ہے کہ فورم چیرمین فاروق احمد تانترے، نائب چیرپرسن نینو لتا اور جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان کے علاوہ دیگر جملہ اراکین فورم نے ان اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے اور محکمہ کے آفسران بالخصوص پرنسپل سیکریٹری اور ناظم تعلیم جموں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بار بار کی گذاراشات کے بعد بالاخر اس لسٹ کو اجراء کیا ہے۔ انہوں نے مزید اس لسٹ میں شامل فورم سے جڑے ممبران کو خصوصی مبارک باد پیش کی ہے۔وہیں فورم چیرمین نے مزید کہا ہے کہ سن 2014 یعنی عرصہ دس سال کے بعد اس ٹیچر سے ماسٹر گریڈ ہرموشن لسٹ کو اجراء کیا گیا لیکن ابھی بھی سینکڑوں ماسٹر گریڈ پوسٹیں مختلف اضلاع میں خالی پڑی ہوئی ہیں جن پر مزید اساتذہ کو پرموشن دیکر کر پْر کئے جانے کی ضرورت ہے-
تانترے نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں دیگر محکمہ جات میں ملازمین سروس کی مدت مکمل ہونے کے فوری بعد ہی انہیں ترقی دی جاتی ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں سالوں گذر جانے کے بعد بھی اساتذہ کو پرموشن کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے – انہوں نے ایل جی انتظامیہ، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام خالی پڑی ماسٹر گریڈ پوسٹوں کو پْر کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ پرموشن کی مدت مکمل کر چکے اساتذہ کو پرموشن مل سکے اور خَالی پڑی پوسٹوں کو بھی پْر کیا جا سکے – انہوں نے صوبہ کشمیر کی لسٹ کو بھی فوری طور پر مشتہر کرنے کا مطالبہ دوہرایا ہے – فاروق احمد تانترے نے ماسٹر گریڈ کے علاوہ خالی پڑی ، زونل ایجوکیشن افسران اور صوبہ کشمیر کی خالی پڑی تمام جوائنٹ ڈائریکٹر ز کی پوسٹوں کو بھی پر کرنے کا مطالبہ دوہرانے کے علاوہ گذشتہ پانچ سالوں سے ٹیچر گریڈ دوم اور سوم و ریگولائزیشن کے آڈرز اجراء کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا