مٹر، اُڑد اور دال کی 100فیصد خریداری ہوگی

0
201

سال 2027 تک اس شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے کا ہدف ہے:شیوراج سنگھ چوہان
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کو ارہر، اْڑد اور دیگر دالوں کی 100 فیصد خریداری کا یقین دلایا ہے۔مسٹر چوہان نے جمعہ کو یہاں کہا کہ فصلوں کے تنوع کو یقینی بنانے اور دالوں کی پیداوار میں ملک کو خودکفیل بنانے کے لیے ارہر، اْڑد اور دیگر دال کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریداری کے لیے مرکزی حکومت پابند عہد ہے۔ مختلف ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے رجسٹریشن کے لیے نیشنل ایگریکلچر کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( این سی سی ایف ) نے ای سمردھی پورٹل شروع کیا ہے اور سرکاری پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں سے یہ دالیں ایم ایس پی پر خریدنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ اجلاس ملک میں دالوں کی پیداوار بڑھانے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت کے پیش نظر بلایا گیا ہے ، تاکہ درآمدات کو کم کیا جا سکے۔ دال پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، اتر پردیش، گجرات، کرناٹک، بہار، تلنگانہ کے وزرائے زراعت میٹنگ میں موجود تھے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر اور بھاگیرتھ چودھری، زراعت کے سکریٹری منوج آہوجا اور محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم ( ڈی اے آر ای ) کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ ( آئی سی اے آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسٹر چوہان نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اس پورٹل پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دیں تاکہ وہ یقینی خریداری کی سہولت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان تینوں فصلوں کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہے اور سال 2027 تک اس شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے فی ہیکٹر پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو دالوں کی کاشت کے لیے ترغیب دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہندوستان نہ صرف غذائی اجناس کی پیداوار میں خود انحصار بن سکے بلکہ دنیا کی فوڈ باسکٹ بھی بن جائے۔مرکزی وزیر نے موجودہ خریف سیزن سے شروع ہونے والی نئی آدرش دلہن گرام یوجنا کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد دالوں کے لیے دستیاب پڑی زمین کو استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اپنے بہترین طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں جیسے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو کسان وکاس کیندر میں فعال طور پر شامل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اچھے معیار کے بیجوں کی دستیابی کے لیے مرکزی حکومت نے دالوں کے بیج کے 150 مراکز کھولے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ ریاستی بیج کارپوریشنوں کو مضبوط بنا کر اپنے بیج کی تقسیم کے نظام کو مضبوط کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا