جی ڈی سی ڈوڈہ نے 10 واں بین الاقوامی یوگا دن منایا

0
214

یوگا کو روزانہ کے معمولات میں اپنانے کی ترغیب دی گئی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍10ویں بین الاقوامی یوگا دن کو منانے کے لیے، شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ نے کالج کے این سی سی اور این ایس ایس یونٹوں کے اشتراک سے کالج کیمپس میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔ واضح رہے یہ تقریب تھیم ‘یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی’ پر مبنی تھی۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کی رہنمائی اور سرپرستی میں کیا گیا تھا۔وہیں تقریب کا آغاز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کے ہاتھوں چراغاں کی تقریب سے ہوا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جسونت سنگھ فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر اور کالج کے سی ٹی او (این سی سی آرمڈ ونگ) نے کالج کے احاطے میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔دریں اثناء یوگا سیشن کا آغاز وارم اپ آسنوں (سکشم ویایاماس) سے ہوا جس کے بعد کامن یوگا پروٹوکول کے تحت مختلف آسن، سوریانمسکر اور پرانایام کئے گئے۔ انہوں نے شرکاء کو صحت مند اور کامیاب طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے یوگا کو روزانہ کے معمولات میں اپنانے کی ترغیب دی۔ اپنے صدارتی خطاب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں شخصیت کی افزائش کے لیے یوگک طرز زندگی پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جس کے نتیجے میں قوم کی تعمیر میں بہت مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا