شرائن بورڈ نے 10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا

0
92

مقررین نے معاشرے میں ہم آہنگی اور توازن کو فروغ دینے میں یوگا کے اہم کردار پر زور دیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ// شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے جموں و کشمیر ٹورازم محکمے کے تعاون سے آج یہاں 10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے شری ماتا ویشنو دیوی اسپورٹس کمپلیکس، کٹرا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔وہیں "یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد یوگا کو انفرادی تبدیلی اور سماجی بہبود کے ایک آلے کے طور پر فروغ دینا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ انشول گرگ نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی جی کی مہربانی اور آشیرواد سے کٹرا شہر میں اسپورٹس کمپلیکس کا پر سکون ماحول اور سہولت قائم کی گئی ہے جس کا اب استفادہ کیا جا رہا ہے۔
وہیںاس موقع پر سی ای او نے آج کی تیز رفتار دنیا میں یوگا کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، اپنے اندر اور معاشرے میں ہم آہنگی اور توازن کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا عملے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی جی کی چوبیس گھنٹے پریشانی سے پاک یاترا کے انتظام میں کارکردگی اور افادیت کو بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
اس تقریب میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے بعد بھارتیہ یوگ سنستھان کے تجربہ کار انسٹرکٹرز کی قیادت میں بہتر صحت اور تندرستی کے لیے یکجہتی کے ساتھ یوگا سیشن کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا۔وہیں اس ایونٹ میں بورڈ کے افسران اور عملہ، کھلاڑیوں، طلبائ، ممتاز شہریوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا